بیدر: سید اقبال کے فرزند سید عارف کا عقد مسعود
بیدر: 11/نومبر (اے ایس ایم) جناب سید اقبال ساکن مالچہ پور تعلقہ بھالکی کے فرزند سید عارف ملازم محکمہ حیوانات کا عقد مسعود جناب محمد جاوید ساکن کمٹھانہ کی دختر کے ساتھ ایس ایس پاٹل فنکشن ہال کمٹھانہ میں بحسن خوبی انجام پایا۔ محفل عقد و روز فنکشن ہال چدری بیدر میں پر تکلف ضیافت ولیمہ میں ممتاز علمائے دین، انجنئیر، ڈاکٹر س، کنٹراکٹرس، تاجرین، تعلیمی، دینی وملی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، دوست و احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے نوشہ و الد نوشہ کو بغلگیر ہوکر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی دعاؤں سے نوازا۔سید عباس علی عرف چاندپاشاہ کی نگرانی میں احمد مظہر الدین حاجی وحدتی چشتی القادری نقشبندی،سید توفیق عرف، سید عابد علی عرف سہیل ملازم محکمہ حیوانا ت وجناب سید اقبال فیملی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔