ووٹوں کی گنتی میں دھاندلی کا شبہ! مہاگٹھ بندھن کی الیکشن کمیشن سے شکایت
بہار اسمبلی انتخابات کی کاؤنٹنگ کے دوران آر جے ڈی نے الزام عائد کیا ہے کہ ووٹ شماری میں دھاندلی کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد کانگریس اور لیفٹ نے بھی الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے۔ آر جے ڈی کا الزام ہے کہ نتائج کو جاری کرنے میں دانستہ طور پر تاخیر کی جا رہی ہے۔
کانگریس کی طرف سے صوبائی صدر مدن موہن جھا اور اکھلیش پرساد سنگھ پٹنہ میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے، جبکہ سی پی آئی – مالے نے تین سیٹوں پر دوبارہ گنتی کررانے کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔