ضلع بیدر سے

ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ کے صدر اور نائب صدر کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کے اُمیدوار بلامقابلہ منتخب

ہمناآباد: 4/نومبر (ایس آر) ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ کے صدر اور نائب صدر کے انتخابات ہمناآباد تحصلیدار ناگیا ہیرے مٹھ کی نگرانی میں منعقد کیے گئے صدر کی حیثیت سے وارڈ نمبر 23کے اُمیدوار مانتیا تیرتھ نے پر چہ نامزدگی داخل کیا اور نائب صدر کے لئیے وارڈ نمبر 21سے حُرمت بیگم نے پر چہ نامزدگی داخل کیا انکے مقابلہ میں کسی اور اُمیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا وقت بیت جانے کے بعد ہمناآباد تحصلیدار نے دونوں اُمیدواروں کو بلامقابلہ فاتح قرار دیا۔

صدر اور نائب صدر کو رکن اسمبلی نے شالپوشی وگُلپوشی کرتے ہوئے مبارک با د پیش کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کے صدر اور نائب صدر منتخب ہونے پر ذمہ داری بڑھ جاتی ہے انکی یہ ذمہ داری بنتی ہیکہ تمام منتخب آراکین بلدیہ کو لیکر ہیلی کھیڑ میں ترقیاتی کام انجام دیں،پچھلی حکومت میں جب ایشور کھنڈرے بلدیہ کے وزیر تھے تو انہوں نے ہیلی کھیڑ(بی) کو بلدیہ کا درجہ دیا تھا اور پہلے بلدی انتخابات میں یہاں کی عوام نے کانگر یس پارٹی کو منتخب کیا ہے،موجودہ وقت میں کروڑں روپیوں کے ترقیاتی کام یہاں پر چل رہے ہیں کچھ ماہ کے بعد بلدیہ کی نئی عمارت مکمل ہوجائے گی اور اسکا افتتاح عمل میں لایا جائے گا،عہدیداران اور تمام منتخب عوامی نمائندے بہترین عوامی خدمات انجام دیں اور ایک سُنہرے دور کا آغاز کریں اور عوام کو ایک اچھا پیغام دیں۔

اس موقع پر نو منتخب صدر بلدیہ مانتیا تیرتھ نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہیلی کھیڑ میں نالیوں کی تعمیر،سڑک کی تعمیر ی کاموں کو جلداز مکمل کیا جائے گا اور یہاں پر کئی مکانات کے موٹیشن کاکام باقی ہے اسکو مکمل کیا جائے گا اور یہاں کے تمام اہم چوراہوں پر سی،سی،ٹی،وی کیمرے نصب کیے جائے گیں۔ واضح ہو کے مانتیا تیرتھ صدر بلدیہ کے عہدے پر فائز ہونے سے قبل 1995تا 2005تک گرام پنچایت کے ممبر رہ چکے ہیں 2005تا2010تعلقہ پنچایت کے ممبر اور بیس ماہ کے لئیے تعلقہ پنچایت کے صدر رہ چکے ہیں اسکے علاوہ 2010تا 2015تک ضلع پنچایت ممبر رہ چکے ہیں۔

اس موقع پر ہیلی کھیڑ(بی) بلدیہ کے چیف آفیسر محمد یو سف حُسین،محمد حُسام الدین بابا کے ایم ایس،رکن بلدیہ محمد یوسف سوداگر،محمد ساجد پٹیل،ناگراج ہیبارے،محمدخالد مسعولدار،عار ف باؤگی،ویر شیٹی،حنا بیگم،نوربی،نسرین بیگم کے علاوہ دیگر آراکین بلدیہ موجود تھے۔صدر اور نائب صدر کے انتخابات کے وقت بھارتیہ جنتا پارٹی کے آراکین بلدیہ غیر حاضر رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!