ضلع بیدر سے

ہمناآباد میں آگ لگنے سے دوکانداروں کو لاکھوں روپیوں کا نقصان

ہمناآباد: 4/نومبر (ایس آر) ہمناآباد میں بروز چہارشنبہ کی اعلی الصبح پیش آئی آتشزدگی کی واردات سے 5 دوکانداروں کا لاکھوں روپیوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ تفصیلات کے بموجب ہمناآباد بس اسٹانڈ سے نزد ٹین شیڈ کی دوکانوں کے عقبی حصہ میں موجود کچرے میں آچانک آگ لگ گئی اس آگ کی زد میں پانچ دوکانیں آگئی جن میں چار چپلوں کی اور ایک ٹی وی کی دوکان شامل ہیں آگ اتنی تیز تھی کے اس چند لمحوں میں دوکانوں میں موجود سامان جلکر خاکستر ہو گیا،محکمۂ آتش فرو کے عملہ نے کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔اس واقع میں کسی کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے مگر دوکانداروں کا ناقابل برداشت نقصان کا سامنہ کرنا پڑا ہے یہاں پر کاروبار کرنے والے اکثر بیوپاری احباب غریب طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!