ریاستوں سےکرناٹک

کووڈ-19: تعلیم۔اولیاء طلباء اور تعلیمی اداروں کی ذمہ داریاں‏! موضوع پرویبنار کا انعقاد

بیدر:11/ ستمبر (پریس نوٹ ) محمد آصف الدین صاحب ایگزیکیٹو ممبر FMEII، کرناٹک Chapter کے پریس نوٹ کے مطابق فیمی (Federation of Muslim Educational institutions of India) کی جانب سے ایک آن لائن ویبنار منعقد کیا گیا۔ جس طرح کوڈ 19سے زندگی کا ہر شعبہ متاثر ہے اسی طرح سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہٴ تعلیم ہے۔ تعلیم۔تعلیمی عمل اور تعلیمی ادارے یہ سب بند پڑے ہیں۔ جس کے منفی اور نفسیاتی اثرات طلباء، اولیاء طلباء اور تعلیمی اداروں کو متاثر کئے ہیں، اس لیے اس موضوع پر اولیاء طلبا ء اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران کی رہنمائی کرنا اور ان کے ذہن و فکر کو رُخ دینا اور ان کی اخلاقی مدد کرنا آج وقت کا تقاضہ ہے۔جسے محسوس کرتے ہوئے FMEIIکرناٹک نے یہ ویبنار منعقد کیا۔

اس ویبنار سے نیشنل لیول پر استفادہ کیا گیا، یو ٹیوب پر دو ہزار سے زائد جبکہ فیس بک پر 4ہزار سے زائد لوگوں نے اس کو دیکھا اور بہت پسند کیا۔ اس کے دیکھنے اور سبسکرائب کرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جارہی ہے۔اسلم جناب صاحب سکریٹری شعبہ ئ تعلیمات جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے قرأت کلام پاک سے ویبنیار کا آغاز ہوا جبکہ ڈاکٹر عبد القدیر صاحب صدر فیمی کرناٹک نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ ویبنار کی صدارت محترم ڈاکٹر بلگامی محمد سعد صاحب، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے کی۔

مہمان خصوصی میں جناب شمس تبریز صاحب نیشنل سکریٹری فیمی دہلی نے موجودہ حالات میں FMEIIکی ضرورت و اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ فسطائی طاقت ہمیشہ تعلیم اور نظام تعلیم اور نصاب تعلیم کے ذریعہ ہندو احیاء پسندی، نفرت اور فسطائیت کو فروغ دینے کا آلہٴ کار بنائے ہوئے ہیں۔اب NEP (New Education Policy) میں جہاں اچھے پہلو ہیں وہیں ہندو احیاء پسندی کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ نئے روپ میں داخل کر دیا گیا ہے۔جس پر FMEIIآئندہ اس پر دانشوران کے ساتھ گفتگو کرے گی۔ ان نئے چیالنجس جو ملک اور ملت کے تعلیمی اداروں کو در پیش ہیں اس کے مقابلے کے لیے FMEIIجیسے غیر سیاسی اور غیر فرقہ وارانہ اور ملک و ملت کی بہی خواہ تنظیم کی اشد ضرورت ہے۔

جناب عمری اسد (انٹرنیشنل موٹیویٹر اور ٹرینر) نے اپنے ذیلی موضوع ”کوڈ۔ اولیاء طلباء کی ذمہ داریاں؟“ پر خصوصی Presentation (PPT) کے ذریعہ اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچے بغیر اسکول، بغیر تعلیم، بغیر ٹیچر کے کس طرح گزشتہ 6ماہ سے جوج رہے ہیں۔ نتیجتاً نفسیاتی طور پر بری طرح متاثر ہیں اور ساتھ ساتھ اولیاء طلباء بھی، دن بھر بچے بغیر اسکول کے ان کے ساتھ لگے رہنے کی وجہ سے نفسیاتی مریض ہوتے جارہے ہیں۔ ان کو ان کے اثرات سے کیسے نکالا جائے بہت عمدہ مشورے اور تدابیر بتائیں۔

جناب سید تنویر احمد صاحب مرکزی سکریٹری مرکزی تعلیمی بورڈ جماعت اسلامی ہند نے اپنے ذیلی عنوان ”تعلیمی اداروں کی ذمہ داریاں“ پر بدلتے حالات میں کس طرح ہمارے اداروں کو محکمہ تعلیم، سماج اور اولیاء طلباء سے تعلقات بڑھانے کے سلسلے میں عمدہ رہنمائی کی۔ ڈاکٹر بلگامی محمد سعد صاحب امیر حلقہ کرناٹک نے صدارتی خطاب میں کہا کہ بڑے، پرانے اورمستحکم اداروں کو آگے آنا چاہیے اور چھوٹے، نئے اور کمزور اداروں کو Next level تک اٹھانے کی ذمہ داری لینی چاہیے، اللہ تعالیٰ عسر کے ساتھ یُسر رکھا ہے، یہ حالات بدلیں گے تنگی کے ساتھ فراخی آئے گی۔ مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔ FMEII کے ذریعہ جماعت اسلامی ہند چاہتی ہے کہ اس میدان میں ملک و ملت کی بڑی خدمت کرنے، اولیاء طلباء اور تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اس کو سنجیدگی سے لیں۔ آخر میں جناب محمد عاصم الدین اختر صاحب سکریٹری فیمی شمالی کرناٹک نے شکریہ ادا کیااور دعا کی۔ جبکہ جناب محمد آصف الدین صاحب، بیدر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔اس ویبنار کو خواہش مند حضرات یو ٹیوب چینل JIH Karnataka پر دیکھ سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!