خبریںقومی

ہوم لون ہوا سستا، یونین بینک نے سود کی شرحیں گھٹائیں

ممبئی: عوامی شعبہ کے یونین بینک آف انڈیا نے 30 لاکھ روپے سے زیادہ کے ہوم لون پر سود کی شرحوں میں 10 آدھار پوائنٹس کی کمی کی ہے۔ بینک نے آج یہاں جاری بیان میں کہا کہ اس طرح کے لون لینے والی خاتون قرض داروں کو سود میں پانچ آدھار پوائنٹس کی اضافی راحت دی جائے گی، جو اس کمی کے علاوہ 31 دسمبر 2020 تک بینک میں ہوم ہون پر زیرو پروسیسنگ چارج رہیں گے۔ سود کی شرحیں یکم نومبر 2020 سے نافذ ہوگئی ہیں۔ کار اور ایجوکیشن لون پر بھی کوئی پروسیسنگ چارج نہیں رہے گا۔ بینک نے گاہکوں تک پہنچنے کے لئے ریٹیل اور ایم ایس ایم ای لون کے لئے کئی مہم چلائی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!