اترپردیشریاستوں سے

’لو جہاد‘ والے نہیں سدھرے تو ’رام نام ستیہ ہے‘ کی یاترا نکلنے والی ہے: یوگی

یوگی آدتیہ ناتھ نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر روپ بدل کر بہن-بیٹیوں کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے اگر نہیں سدھرے تو ان کی ’رام نام ستیہ ہے‘ کی یاترا نکلنے والی ہے

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کے روز ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ’لو جہاد‘ کی روک تھام کے لئے سخت قدم اٹھائے گی۔ انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر روپ بدل کر بہن-بیٹیوں کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے اگر نہیں سدھرے تو ان کی ’رام نام ستیہ ہے‘ کی یاترا نکلنے والی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہ الہ آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ پر کہ شادی کے لئے مذہب کی تبدیلی غیرقانونی ہے، سختی سے عمل کیا جائے گا اور جلد ہی اس کے لئے موثر قانون بنایا جائے گا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے سنیچر کو جونپور ضلع میں ملہانی اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار منوج سنگھ کے حمایت میں سکرارا چوراہے کے نزدیک باغیچے میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے صرف شادی کےلئے مذہب تبدیل کرنے کو غیرقانونی قرار دیا ہے۔ اب اس کی پیروی سختی سے کرائی جائے گی اور اس کے لئے جلد ہی موثر قانون بنایا جائے گا۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’بھیس بدل کر، چوری چھپے، نام چھپا کر جو لوگ بہن-بیٹیوں کی عزت سے کھلواڑ کرتے ہیں ان کو پہلے سے میری تنبیہ ہے، اگر وہ سدھرے نہیں تو رام نام ستیہ ہے کی یاترا اب نکلنے والی ہے۔‘‘ انہوں نے کہاکہ بہن۔بیٹیوں کی دفاع کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی پرعزم ہے۔ اس کے لئے کئی منصوبوں جیسے مشن شکتی وغیرہ چلائی جارہی ہے اور اب قانون بنانے کے بعد جو لوگ بہن بیٹیوں کے ساتھ کھیلواڑ کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریلی کے دوران لو جہاد کے خلاف ہندووں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران استعمال کئے جانے والے جاپ کا استعمال کیا۔ خیال رہے کہ ہندووں میں آخری رسومات کے لئے جب لاش کو آخری سفر پر لے جایا جاتا ہے تو رام نام ستیہ ہے کے جاپ کا ورد کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!