خبریںعالمی

ترکی میں زلزلہ سے جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد 35 ہوئی، 883 زخمی

انقرہ: ترکی کے ازمیر شہر میں جمعہ کو آئے شدید زلزلے کی وجہ سے اب تک 35 افراد ہلاک اور 883 زخمی ہوگئے ہیں۔ ترکی کے وزیر صحت فرحتین کوکا نے ہفتے کےروز ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ مسٹر کوکا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ’’اب تک 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، 243 مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں جن میں آٹھ آئی سی یو میں ہیں ‘‘۔

ترکی کے مغربی خطے میں واقع ازمیر شہر میں جمعہ کے روز زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اس سے متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔

ترکی کی ایمرجنسی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے ازمیر شہر میں محسوس کئے گئے اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.6 ریکارڈ کی گئی ۔ امریکہ کے جولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.0 ریکارڈ کی گئی ۔ اس سے ترکی اور یونان متاثر ہوئے ہیں۔ زلزلے کا مرکز بحیرہ ایجیئن میں بتایا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!