مدرسہ سعادت حفظ القرآن کا جلسہ تکمیل حفظ القرآن سے مفتی یونس قاسمی، مفتی سراج الدین اور مفتی فیاض الدین کا خطاب
حافظ قرآن کے والدین کو ایسا تاج پہنایا جائیگا جسکی چمک سورج سے بھی زیادہ روشن ہوگی
بیدر: یکم نومبر (اے ایس ایم) حدیث شریف میں آتا ہے کہ قرآن مجید پڑھنے پڑھانے والوں کی قبر کو فرشتوں کی اللہ سُبحان تعالیٰ ذیارت گاہ بنا دیتا ہے۔ سعید بن مسیب کا قول ہیکہ آسمانی کتابوں میں کوئی کتاب قرآن مجید کے علاوہ ایسی نہیں جو پوری زبانی پڑھی جاتی ہو۔ان خیالات کا اظہار مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی صدر نائب قاضی دارالقضا ئت بیدر نے سعادت ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن چاریٹیبل ٹرسٹ بیدرکے تحت چلائے جانے والے مدرسہ سعادت حفظ القرآن کے زیر اہتمام ممتاز فنکشن ہال بیدر میں منعقدہ جلسہ تکمیل حفظ القرآن مجید کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ بعض مفسرین نے اس خصو صیت کا ذکر کیا ہے کہ سینوں میں محفوظ ہونا قرآن ہی کی خصوصیت ہے اس لئے کے گذشتہ اُمتیں اپنی کتابیں دیکھ کر پڑھتی جب انکو بند کر دیتی تھیں تو انکو کوئی چیز یاد نہیں رہتی تھیں۔کنیز العمال کی حدیث ہے کہ جو شخص قرآن حفظ کریگا اللہ تعالیٰ اسکی عقل کو مرتے دم تک صحیح وسالم رکھیگا۔ حدیث شریف میں آتا ھیکہ حافظ قرآن کی دعاء مقبول ہوتی ہے۔
مولانا مفتی سید سراج الدین نظامی بانی ناظم جامعہ روضتہ اللبنات بیدر نے کہا کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی مقدس کتاب ہے اپنی اولاد کو قرآن کی تعلیمات سے سرفراز کرنا والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیوی تعلیم بھی دیں۔قرآن کریم کے حفظ کرنے کے بہت سے فضائل قرآن حدیث میں ورد ہیں۔مولانا مفتی محمد یونس قاسمی امام و خطیب مسجد اقصیٰ بدرالدین کالونی بیدر نے کہا کہ جنت کے درجوں کے تعداد آیت قرآنی کے برابر ہے جو شخص اھل قرآن سے جنت میں داخل ہوگا اسکے درجہ کے برابر کوئی درجہ نہیں ہوگا میدان محشر میں حافظ قرآن کے والدین کو ایسا تاج پہنایا جائیگا جسکی چمک سورج سے بھی زیادہ روشن ہوگی۔انہوں نے قرآن اور صاحب قرآن کی تعلیمات پر عمل کرنے کی حاضرین کو تلقین کرتے ہوئے مدرسہ سعادت حفظ القرآن میں حفظ کی تکمیل کرنے والی طلبہ سیدہ عروبہ عرزش کے والد سید ذاکر رضاء اور تایا جناب سید شاکر رضاء کو مبارکباد دی۔
شہ نشین پر حافظ محمد مقصود علی ناظم مدرسہ حفصہ للبنات بیدر، مولانا محمد مشتاق،محمد عمران خان صدرسعادت ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن چاریٹیبل ٹرسٹ بیدرموجود تھے۔تمام مہمانوں کی محترمہ بشریٰ خانم بانی ناظم کی نگرانی میں رضاء فیملی نے شال و گلپوشی کی۔نظامت کے فرائض جناب محمد عبدالصمد منجو والانے بحسن خوبی انجام دئیے۔جلسہ کی کاروائی کا آغاز حافظہ سیدہ عروبہ عرزش کی قرآئت کلام پاک سے ہوا۔محمد عرفان پٹھان معتمد چاریٹیبل ٹرسٹ کی سرپرستی میں بہترین انتظامات دیکھے گئے۔ جلسہ میں کثیر تعداد میں حاضرین دیکھے گئے۔ صدر جلسہ کی دعاء کے بعد جلسہ تکمیل پذیر ہوا۔تمام حاضرین کے لئے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔