وزڈم کالج بیدر نیٹ کے بہترین رزلٹ پرمحمد آصف الدین کوE7 نیوز نے پیش کیا ایوارڈ
بیدر: 30/ اکٹوبر (اے این) سید مجیب E7 نیوز اینکر بیدر کے پریس نوٹ کے مطابق وزڈم پی یو کالج و نیٹ اکیڈمی کے نیٹ 2020ء کے غیر معمولی و ریکارڈ نتائج پر جناب محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس کو”بیسٹ ایجوکیشنسٹ ایوارڈو تہنیت“ سے محمد الیاس احمد CEO،E7 نیوز،نے نوازا۔اس موقع پر محمد آصف الدین نے E7نیوز کے CEOاور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ ایک سوال کے جواب میں موصوف نے کہا کہ اس سال نیٹ 2020ء کے ذریعہ توقع ہے کہ 30سے زائد طلباء گورنمنٹ فری میڈیکل سیٹ (آرٹیکل J-371 کی سہولت حاصل کرتے ہوئے) حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس طرح وزڈم اپنی نیٹ کوچنگ کلاس کے ہر دو میں سے ایک طالب علم کو میڈیکل سیٹ دلا رہا ہے جو کسی بھی بڑے، پرانے اور معروف نیٹ کوچنگ دینے والے کالجس سے مقابلتاً اور نسبتاً زیادہ نتائج ہیں، اس طرح 1::2وزڈم کے نتائج ہیں۔
مزید انہوں نے کہا کہ وزڈم نیٹ رپیٹر بیاچ میں اس سال نیٹ 2020ء میں ایسے طلباء جنہوں نے 400سے زائد نمبرات حاصل کیے ہیں انہیں 100%اسکالر شپ یعنی مفت کوچنگ 50طلباء کو جبکہ 350سے زائد نمبرات حاصل کر نے والے 25طلبہ کو 50%اسکالر شپ دیں گے۔ 400سے زائد نمبرات حاصل کرنے والے 10لڑکے اور 10لڑکیوں کو جو دیہات سے تعلق رکھتے ہیں انہیں مکمل کوچنگ قیام و طعام کی سہولت بشمول نیٹ اسٹڈی مٹیریل مفت دے کر Adopt۔ مکمل کفالت کی جائے گی۔ اس سال کووڈ- 19 کے پیش نظر اس طرح کی دیگر اسکالر شپس پر وزڈم گروپ آف انسٹی ٹیوشنس 2 کروڑ روپیے اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ E7نیوز کے ذریعہ اور دیگر صحافی، تعلیمی، سماجی اور ملی اداروں اور تنظیموں کے ذمہ داران متعلقہ طلبہ کو استفادہ کے لیے متوجہ کریں۔ اس موقع پر مفتی افسر علی نعیمی ندوی، محمد نظام الدین، محمد دانش، پرشانت کمار او دیگر موجود تھے۔ نظامت کے فرائض سید مجیب نے بحسن و خوبی انجام دیا۔