ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر یوتھ کانگریس کی جانب سے خون کاعطیہ کیمپ

بسواکلیان: 30/اکٹوبر (کے ایس) بسواکلیان میں میلاد النبی ﷺ مبارک موقع پر بسواکلیان میں کانگریس آئی یوتھ کی جانب سے خون کاعطیہ پروگرام رکھا گیا، جسمیں بسواکلیان کے تندرست اور چاق و چوبند نوجوانوں نے اپنا خون کا عطیہ دامے،در میں سخنے خون کا عطیہ جوق در جوق ہر سال کی طرح اس سال بھی بلہ امتیاز مذہب و ملت پیش کئے۔PSIبسواکلیان گرو پاٹل نے خون کے عطیہ کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اورانہوں نے اس اچھے کام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال خون کے عطیہ کا پروگرام عید میلاد النبی کے موقع پر کیا جاتا ہے جو بہت اچھا ہے،اس کام کو اور توسیع دے کر غریب مجبور عوام کی طبی مسائل کو حل کرنے اور کم سے کم خرچ علاج کرنے پر زور دیا اور اس پروگرام کے ذمہ داروں کو پُرخلوص مبارکباد دی۔

اس موقع پر بسواکلیان کے سماجی مذہبی،سیاسی،رہنماؤں نے اس خون کے عطیہ میں شریک رہے۔جسکی نگرانی محمد منہاج نواب صدر یوتھ کانگریس آئی نے کی،انکے ہمراہ عظیم الدین ولد محمد غلام،صادق میاں،الّو بھائی،ناصر،یوسف،رفیع ماموں،رئیس احمد،ٹیپو سلطان،معین الدین نائیکواڑی،ایجاز لاتورے،سید اقرار، آصف،انور بھوسگے،سید اختیار علی،اور دیگر نوجوانوں نے خون کے عطیہ میں حصہ لیا۔جناب عظیم الدین صاحب شولاپور نے خون حاصل کرتے ہوئے شولا پور مہاراشٹرا اپنے اسٹاف کے ساتھ یہاں پہنچے اورخون حاصل کیا اور روانہ ہوئے۔

جناب نذیر احمد صاحب جو ہر سال کی طرح اس سال بھی یہاں کے نوجوانوں کے فراخدالی کی ستائیش کرتے ہوئے بتایا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر یہاں کے عوام نے خون حاصل کرنے میں مدد کی۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر تاج الدین،جناب خلیل کنڈکٹر،جناب خلیل وکیل،جناب خواجہ سرتاج الدین سینئیر ریپورٹر، جناب مظہر آصف نواز،جناب گوتم بی نارائن راؤ،PSI ہلسور،ودیگر مہمانِ خصوصی تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!