جماعت اسلامی کی وارننگ، جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
نئی دہلی: 29/اکٹوبر( پریس ریلیز) جماعت اسلامی ہند کے میڈیا انچارج سید تنویر احمد نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیا ذرائع کے مطابق این آئی اے نے دہلی کے بعض مقامات پر چھاپے مارے اور دستاویزات ضبط کی۔ اسی ذیل میں ہیومن ویلفئیر فاؤنڈیشن کے آفس پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے اس کے بعد بعض نیوز چینلوں نے جن میں بطور خاص ریپبلک شامل ہے نے معاملے کو اس طرح پیش کرنا شروع کر دیا گویا فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کا کوئی ذیلی ادارہ ہے جبکہ فاؤنڈیشن ایک الگ اور آزاد ادارہ ہے۔ وہ نہ تو جماعت کا کوئی ذیلی ادارہ ہے اور نہ ہی اس سے جماعت کا کوئی تنظیمی اور قانونی تعلق ہے۔
میڈیا، جماعت اسلامی ہند کو اس معاملے میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کرے، جماعت کو بدنام کرنے کی اس شرمناک کوشش کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی ہند اپنے قانونی مشیروں کے مشوروں سے اس کے خلاف قانونی کاروائی سے متعلق بھی غور کر رہی ہے۔