پری، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ تاریخ میں توسیع، استفادہ کرنے طلباء وطالبات سے ایس آئی او کی اپیل
بسواکلیان: 29/اکٹوبر (ایم این) محمد یٰسین امین ضلعی سیکریٹری ایس آئی او ضلع بیدر نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے میناریٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات کو اطلاع دی ہے کہ مرکزی وزرات برائے اقلیتی امور کی جانب سے تعلیمی سال 21-2020 کےلئے پری میٹرک، پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ کےلئے آن لائن توسط سے نیشنل اسکالرشپ پورٹل پر عرضیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔
پہلے جہاں عرضیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر 2020 مقرر تھی اب بڑھا کر 30 نومبر 2020 مقرر کی گئی۔ لہذا میناریٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات اس موقع سے استفادہ کریں اور اگر ابھی تک اسکالرشپ کی عرضی داخل نہیں کی ہے تو فوراً ضروری دستاویزات آدھار کارڈ، بینک پاس بک، انکم کاسٹ سرٹیفکیٹ، پچھلے سال کا مارکس کارڈ اور ایکٹیو موبائل نمبر کے ساتھ اپنے متعلقہ اسکول / کالج یا نزدیکی آن لائن سنٹر جاکر عرضی داخل کریں ۔
مزید تفصیلات کے لئے اپنے تعلقہ یا ضلع میں موجود میناریٹی آفس یا اپنے اپنے اسکول اور کالجس کے زمہ داران سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔