ضلع بیدر سے

محمد یوسف کنی معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک کا دورہ بیدر، مدینہ مسجد بیدر میں نمازِ جمعہ سے قبل ہوگا خصوصی خطاب

بیدر: 29/اکٹوبر (اے این این) ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جناب مولانا محمد یوسف کنی صاحب معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک 30/اکٹوبر کو ایک روزہ دورہ پر بیدر تشریف لا رہے ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ہند شہر بیدر کی جانب سے مدینہ مسجد نزد نئی کمان، بیدر میں مولانا محترم کا نماز جمعہ سے قبل خصوصی خطاب ہوگا۔ اس موقع پر محمد نظام الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شہر بیدر نے عامتہ المسلمین سے وقت پر پہنچ کر خصوصی خطاب سے مستفید ہونے کی گزارش کی ہے۔

علاوہ ازیں مولانا محترم محمد یوسف کنی صاحب کے دورے کی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند بیدر کی جانب سے ایمبولینس سروس کے آغاز کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔ مولانا محترم کے ہاتھوں ایمبولینس سروس کے آغاز افتتاحی پروگرام شہر کی تاریخی جامع مسجد کے احاطے میں بعد نماز جمعہ ہو گا۔ اس موقع پر مجتبیِ خان معاون امیر مقامی جماعت اسلامی بیدر نے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!