جلگاؤں: اقراء شاہین اردو ہائی اسکول کے اساتذہ کی کوشش کامیاب
جلگاؤں: 27/اکٹوبر (ایس یو) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام جاری اقرا شاہین اردو ہائی اسکول، مہرون کے اساتذہ لاک ڈاؤن لگنے کے بعد سے دسویں اور بارہویں جماعت کی آن لائن کلاس لے رہے ہیں۔ لیکن پچھلے دو ہفتوں سے سے اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کی ایما پر طلبہ کے گھر جاکر تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس کام میں طلبہ کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی بڑی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ آس پاس کے طلبہ کو ایک گھر میں جمع کر کے پڑھانے کا یہ سلسلہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ اس میں بچوں کو پڑھانے کے بعد ہوم ورک بھی دیا جا رہا ہے۔ اقرا شاہین کے تمام اساتذہ، صدر مدرس شیخ گلاب اسحاق کی نگرانی میں دو دو کے گروپ بنا کر یہ کام انجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان اساتذہ کی یہ خدمت قبول فرمائے اور یہ سلسلہ یوں ہی کامیابی سے چلتا رہے