انجمن اردو ہائی اسکول ویرار کی جانب سے انٹر اسکول تقریری مقابلہ کا انعقاد، 15اسکولوں کے طلبہ نے لیا حصہ
میرا روڈ: 24/ اکٹوبر (اے ایس) انجمن اردو ہائی اسکول ویرا ر کی جانب سے آنلائن انٹر اسکول تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں میرا روڈ سے دھانو تک کی اردو میڈیم کی تقریباً ۱۵ اسکولوں نے حصہ لیا۔ یہ مقابلہ پرائیویٹ ہائی اسکول گروپ، پرائیویٹ پرائمری گروپ اور ضلع پریشد گروپ پر مشتمل تھا۔اور گوگل میٹ کے ذریعے عمل میں لایا گیا۔ یہ پروگرام ایڈوکیٹ خلیل شیخ صاحب اور ڈاکٹر انجم خلیل شیخ صاحب کی زیر نگرانی میں ہوا۔
پروگرام میں بطور مہمان خصوصی جناب نتین اُبالے صاحب،(ویرا ر بلاک کانگریس کمیٹی صدر) جناب غلام غوث صاحب(اردو سہارا رپورٹر) پروفیسر ڈی- این خرے صاحب شامل تھے۔ اور شازیہ شیخ ( مصنفہ اور غزل گو شاعرہ) محترمہ نازیہ نقوی مس ( معلمہ رائل گرلز اسکول و جونئیر کالج) ،عبدالغفار شیخ (اردو ٹائمز رپورٹر) اور پروفیسر ڈی این کھرے سر نے جج کے فرائض انجام دیئے۔
مقابلہ میں پہلا گروپ، پرائمری پرائیویٹ گروپ سے کوڈ نمبر 106 عنیزہ خان نورجہاں اسکول میرا روڈ نے اوّل مقام،
کوڈ نمبر 105 چودھری اسراء رؤف محمدی اسکول نے دوسرا مقام کوڈ نمبر 103 شاہنواز تک محمد انصاری انجمن اردو اسکول ویرا ر نے تیسرا مقام حاصل کیا۔
دوسرا گروپ ضلع پریشد پرائمری گروپ سے پہلا مقام کوڈ نومبر204۔ فاطمہ سلطان۔ ضلع پریشد شانتی نگر وسی،دوسرا مقام کوڈ نمبر 201 غلام مبین انصاری ضلع پریشد ویرا ر اسٹیشن تیسرا مقام کوڈ نمبر202 محشرا جنید ملا ضلع پریشد تاراپور نے حاصل کیا۔
تیسرا گروپ پرائیویٹ ہائی اسکول گروپ سے پہلا مقام کوڈ نمبر 301 فاطمہ بی زینب خلیل شیخ انجن اردو ہائی اسکول ویرا ر دوسرا مقام کوڈ نمبر 303 راحت ساجد شیخ مفید الیتمی میرا روڈ تیسرا مقام کوڈ نمبر 308 شعیب پروین شیخ زیڈ پی اردو اسکول وسی نے حاصل کیا۔
پروگرام کی نظامت انجمن اسکول کے عائشہ شیخ نے بڑے بہترین انداز میں کی۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے معلمہ معلمہ عائشہ شیخ، شگفتہ شیخ ،ہیڈ ماسٹر صابر شیخ سر، اشفاق شیخ سر کلرک محسن شیخ نے اپنا نمایاں کردار ادا کیا انجمن اسکول کے اساتذہ اور پیون کی مدد سے یہ تقریری مقابلہ کامیاب رہا۔