ریاستوں سےمہاراشٹرا

ایس آئی او جلگاؤں ساؤتھ یونٹ کے زیر اہتمام آن لائن سیرت النبی ﷺ کوئز


جلگاؤں: 24/اکٹوبر۔ ایس آئی او ہمیشہ سے اس بات کیلئے کوشاں رہی ہے کہ طلبہ اور سماج کو اسلامی بنیادوں پر ڈھالا جائے۔ اپنے اس مقصد کے حصول کے لیے مختلف سرگرمیاں کرتی رہتی ہے۔ اسی کی ایک کڑی کے طور پر ایس آئی او جلگاؤں ساؤتھ یونٹ کی جانب سے 12 ربیع الاول کے موقع پر سیرت النبی ﷺ کوئز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان شاءاللہ، ہمیں امید ہے کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ اس کوئز میں شرکت کریں گے اور زیادہ سے زیادہ طلبہ اور اپنے دوست احباب تک یہ لنک پہنچائیں گے۔

کوئز کی لنک مندرجہ ذیل ہے۔
https://forms.gle/xc5uzd67dms5dYR47

اس کوئز مقابلہ کی تفصیلات میں۔۔۔
تمام عمر کے افراد حصہ لے سکتے ہیں۔ یہ کوئز آنلائن طرز سے گوگل فارم پر منعقد کیا گیا ہے۔ اس کوئز میں بیس سوالات ہیں۔ ہر سوال 5 مارکس کا ہوگا۔ اس طرح کل مارکس 100 ہوگے۔
شرکاء سے گزارش ہے کہ مطالعہ کرکے کوئز کے تمام سوالات کے صحیح جوابات دینے کی کوشش کریں۔ 12 ربیع الاول- 30 اکتوبر بروز جمعہ تک اس کوئز میں حصہ لے سکتے ہیں اس کے بعد کوئز لنک بند ہو جائے گی۔

کوئز کے تمام شرکاء کو ایس آئی او جلگاؤں ساؤتھ یونٹ کی جانب سے ایک خوبصورت ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ، ای میل کے ذریعہ ارسال کیا جائے گا۔ ان شاءاللہ۔

ہم ایک دن میں صرف 100 سرٹیفکیٹ ہی بھیج سکتے ہیں۔ اس لیے سرٹیفکیٹ کے سلسلے میں ہم سے رابطہ نہ کریں۔ ان شاءاللہ، آپ تمام کو سرٹیفکیٹ ضرور بالضرور جاری کیا جائے گا اور کچھ دنوں بعد آپ کو ای میل پر موصول ہوگا۔ سرٹیفکیٹ آپ کے ای میل پر بھیجا جائے گا۔ جن شرکاء نے اپنا ای میل آئی ڈی غلط ڈالا ہوگا، انہیں سرٹیفکیٹ نہیں مل پائے گا۔ براہ کرم، فارم بھرتے وقت اپنا ای میل آئی ڈی صحیح ڈالیں۔ کوئز سبمٹ کرنے میں کسی بھی قسم کی پریشانی ہو تو اپنے بڑوں سے پوچھیں، ان کی مدد حاصل کیجئے۔

ایس آئی او جلگاؤں ساؤتھ یونٹ واٹس ایپ گروپ


https://chat.whatsapp.com/G6P624P9lD1KCv3zGeu002

گروپ میں شامل ہونے کے بعد لنک اپنے دوست احباب میں شیئر کیجئے اور زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات تک پہنچائیے تاکہ وہ بھی اس کوئز میں شریک ہو کر اپنی معلومات میں اضافہ کرسکے اور ہم سے جڑ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!