انٹر اسکول تقریری مقابلہ میں انجمن مفید الیتمیٰ میراروڈ کی طالبہ راحت ساجد کی شاندار کارکردگی
میرا روڈ: 24/اکٹوبر (ایس ایم ایس) انجُمن مفیدُ الیتمیٰ اردو ہائی اسکول میراروڈ کی طالبہ راحت ساجد شیخ نے انجمن اسکول ویرار کی جانب سے منعقدہ تقریری مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیکنڈری اسکول گروپ میں دوم انعام حاصل کیا۔
اس طالبہ نے تحریک آزادی اور مسلمان نامی عنوان پر تقریر کرتے ہوئے وطنِ عزیز کی آزادی کی تحریک میں مسلمانوں کی قربانیوں کا ذکر کیا ۔ یہ پروگرام ہر سال انجمن ویرار کی جانب سے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس مرتبہ کرونا وائرس کے خطرہ کے پیشِ نظر آن لائن رکھا گیا۔
پروگرام کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ناظمِ پروگرام محترمہ عائشہ نے کہا کہ ہم یہ پروگرام اس لیے رکھتے ہیں تاکہ نئی نسل کو مسلمانوں کی شاندار تاریخ سے روشناس کرایا جائے۔ راحت ساجد شیخ کو اسکول کی معلّمات صالحہ مس اور آرائش مس نے تقریر کی تیاری میں مدد کی۔ پرنسپل نجمہ مس نے اس کامیابی پر راحت ساجد کو مبارکباد پیش کی۔