ضلع بیدر سے

بسواکلیان کی مختلف مساجد میں سیرت محمدؐ مہم سے متعلق ہوں گے آج خطبات جمعہ

بسواکلیان: 23/اکٹوبر (پریس ریلیز) سکیرٹری مقامی، جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان جناب میر اقبال علی کی اطلاع کے بموجب ماہ ربیع الاول اور جماعت اسلامی کی پندرہ روزہ سیرت مہم کے پیش نظر شہر کی مختلف مساجد آج خطبات جمعہ کا خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔

مولانا اظہار الحق، ناظم شعبہ اسلامی معاشرہ، جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان نے اسکی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ماہ ربیع الاول میں عام برادران اسلام تک حضورؐ کی سیرت طیبہ اور اسکا پیغام پہنچانے کی غرض سے مختلف پروگرامس طئے کئے گئے ہیں۔ جسمیں سے ایک اہم سیریز بسواکلیان کے مختلف مساجد میں سرتؐ کے موضوعات پر خطبات جمعہ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

جامع مسجد: حافظ نصیر الدین صاحب، مسجد علی: ذولفقار احمد صاحب، مسجد قباء: منھاج الدین منصوری صاحب، مسجد الماس: جناب کلیم عابد منصوری صاحب، مسجد سنگ سیاہ: مولانا قمر الدین صاحب، مسجد کمانی بیس: حافظ شاہ نواز صاحب، مسجد شاہ پور: مولانا غوث الدین صاحب، مسجد عائشہ: برادر ریاض پٹیل، مسجد بجلی خاں: برادر نصیر بھوسگے منصوری صاحب، مسجد راجولہ: جناب الطاف امجد صاحب، مسجد ابو بکر: مولانا عثمان عباس ندوی صاحب، مسجد دھاراگری: یوسف الدین نیلنگے صاحب، مسجد بارہ امام: مولانا عبد الحمید صاحب، مسجد حسن: تفہیم الدین صاحب، کے علاوہ مزید مساجد میں خطابات جمعہ کا اہتمام ہوگا۔

امیر مقامی، جماعت اسلامی ہند، بسواکلیان جناب کلیم عابد منصوری نے اس ضمن میں بسواکلیان کے تمام برادران اسلام سے خصوصی اپیل کی ہیکہ وہ خصوصی اہتمام کے ساتھ بھر پور استعفادہ کیلئے اپنے قرب کی مساجد میں اردو خطبات کے آغاز سے قبل حاضر رہیں تاکہ مکمل خطبہ سن سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!