ضلع بیدر سے

نیٹ امتحان میں کامیاب طلبہ و طالبات کی ایم ایل اے راج شیکھر پاٹل کے ہاتھوں تہنیت


ہمناآباد: 21/اکٹوبر (ایس آر) نیٹ امتحان میں کامیاب طلبہ وطالبات کو رکن اسمبلی ہمناآباد راج شیکھر پاٹل نے ایم ایل اے بھون میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کرتے ہوئے انکی شالپوشی وگُل پوشی فرمائی اور انکے والدین کو مبارک باد پیش کی۔

موصوف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام طالب علموں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کے جس طرح نیٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے اسی طرح ایک کامیاب ڈاکٹر بن کر اپنے علاقہ کا نام روشن کریں،بہت سارے طالب علم جب کچھ بن جاتے ہیں تو فوری طور پر اپنے مقام کو چھوڑ کر دوسرے مقام کو جا کر اپنی خدمات انجام دیتے ہیں ایسا ہرگز نہ کریں جس علاقہ سے اپنی پہچان ہوتی ہے اس کو ہرگز فراموش نہ کریں۔

ایک ایسا وقت تھا کے بیدر ضلع کو پسماندہ کہا جاتا تھامگر بیدر ضلع کے طالب علم تعلیمی میدان میں بہترین مظاہرہ پیش کر رہے ہیں جو کہ بہت خوشی کی بات ہے خاص کر غریب گھرانہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ہیں،کامیاب طلبہ کو تہنیت پیش کرنے کا مقصد یہی ہوتا ہے کے آگے آنے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!