ضلع بیدر سے

بسواکلیان: جماعت اسلامی کی 15 روزہ سیرت مہم کا 23/اکٹوبر سے ہوگا آغاز

بسواکلیان میں تفہیمی اجلاس، مختلف پروگرامس کو قطعیت، ملت اور برادرن وطن تک سیرت کا پیغام موثر انداز میں پہنچانے کا عزم- کلیم عابد منصوری و الطاف امجد کا خطاب۔  

بسواکلیان۔(سیکریٹری مقامی، میر اقبال علی) کی اطلاع کے بموجب سیرت النبی ؐ کے پیغام کو عام کرنے کیلئے جماعت اسلامی ہند، حلقہ کرناٹک کی جانب سے ریا ستی سطح پر  پندرہ روزہ سیرتؐ مہم، بعنوان: حضورؐ “انسانیت کے رہنماء” 23 اکٹوبر تا 5 نومبر منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ اسی ضمن میں  جماعت اسلامی، بسواکلیان کا تفہیمی اجلاس منعقد ہوا۔ جناب الطاف امجد، مہم کنوینر نے مہم کا تعارف پیش کیا اور اسکے اہم  مقاصد کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ  اس مہم کے دوران برادران ملت کے ساتھ ساتھ برادرانِ وطن تک آنحضرت ؐکی کامل سیرت کا پیغام مختلف انداز میں پہنچانے تاکہ تمام انسان آپؐ کی سیرت مبارکہ سے عملا واقف ہوسکیں۔

مہم کا دوسرا اہم مقصد یہ ہیکہ ہم مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ حضورؐ کے متعلق پائی جانے والی اور پھیلائی جانے والی غلط فہیمیوں کو دور کر سکیں۔  سیرت مہم کی سرگرمیوں کے حوالہ سے کنوینر مہم نے بتایا کہ دوران مہم حضورؐ سے متعلق مختلف مذہبی قائیدین و عمائیدین کے خیالات پر مبنی ویڈوز کو سرکولیٹ کیا جائیگا، ہر روز شوشل میڈیا کے ذریعہ سیرت کے مختلف گوشوں سے متعلق پوسٹرس سرکلوٹ کئے جائینگے، ایک خصوصی مکالمہ آپؐ سے متعلق غلط فہمیوں کے ازالہ کے لئے منعقد ہوگا، اسی ضمن میں ٹویٹر مہم بھی چلائی جائیگی۔

شہر بسواکلیان کی بیشتر مساجد میں سماعت سیرت کا اہتمام، انفرادی ملاقاتیں، معزیزین شہر سے تبادلہ خیال، یوم صفائی، طلباء کے لئے تحریری و دیگر مقابلہ جات کے علاوہ، کنڑی، ہندی، اردو و انگریزی زبان میں آپ کی سرت کے حوالے سے کتابیں اور فولڈرس وغیرہ کی تقسیم بڑے پیمانے پر عمل میں لائی جائیگی۔ اسی طرح خواتین بھی اپنے اپنے محلہ اور دائرہ کار میں خواہرانِ وطن سے بھی ملاقات کریں گی۔

علاوہ ازیں، افتتا حی اجلاس میں جناب کلیم عابد منصوری، (امیر مقامی، جماعت اسلامی ہند، بسوا کلیان) نے، مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یقینا یہ مہم عام انسانوں تک سیرت کے پیغام کو عام کرنے کے لئے طئے پائی ہے لیکن اسکا آغاز ہمیں اپنی ذات سے کرنے کی ضرورت ہے، پہلے ہم آپؐ کی حیات طیبہ سے واقف ہوں، اس ضمن میں دوران مہم کم از کم کسی ایک سیرت کی کتاب کا مطالعہ ضرورکریں۔ آپ نے یہ بھی کہا کہ یہ مہم صرف وابستگان جماعت اسلامی کے لئے نہیں ہے بلکہ شہر بسواکلیان کے تمام مسلمان، مرد و خواتین جو حضورؐ پر ایمان اور آپؐ سے محبت رکھتے ہیں ان سب کی ذمہ داری ہیکہ اس مہم کا حصہ بنکر ہر ممکنہ تعاون کریں اور اس مہم کو کامیاب بنائیں۔ اجلاس کے اختتام پر برادران وطن کے سامنے سیرت کا پیغام کسطرح رکھنا چاہئے اسکی رہنمائی کے لئے مکالمہ کا نمونہ بطور تمثیل پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!