ٹاپ اسٹوری

“زندگی سے تنگ آ کر آخری سفر پر نکل رہا ہوں” لکھ کر پھندے سے لٹک گئے سابق سی بی آئی ڈائریکٹر اشونی کمار!

سابق آئی پی ایس افسر کی خودکشی سے ہر کوئی حیران و ششدر ہے۔ اس خودکشی واقعہ کی جانچ شملہ کے ایس پی موہت چاؤلہ کی قیادت میں پولس ٹیم کر رہی ہے۔

خودکشی کے بڑھتےو اقعات کے درمیان سابق سی بی آئی ڈائریکٹر اشونی کمار کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اشونی کمار نے شملہ واقع اپنی رہائش گاہ پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ پولس ذرائع کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ شملہ واقع براک ہاسٹ میں ان کی رہائش ہے جہاں لاش لٹکی ہوئی برآمد ہوئی ہے۔

اشونی کمار سابق سی بی آئی ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ناگالینڈ کے گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ انھوں نے یہ خوفناک قدم کیوں اٹھایا، اس سلسلے میں فی الحال کوئی حتمی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے، لیکن ہندی نیوز پورٹل ‘این ڈی ٹی وی’ کی رپورٹ کے مطابق پولس کو جائے وقوع سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں لکھا ہوا ہے کہ “زندگی سے تنگ آ کر اگلے سفر پر نکل رہا ہوں۔”

سابق آئی پی ایس افسر کی خودکشی سے ہر کوئی حیران و ششدر ہے۔ اس خودکشی واقعہ کی جانچ شملہ کے ایس پی موہت چاؤلہ کی قیادت میں پولس ٹیم کر رہی ہے۔ فی الحال پولس نے اس سلسلے میں کوئی تفصیلی جانکاری میڈیا کو نہیں دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!