تازہ خبریں

مودی اپنی شیبہ بچانے کے لئے 1200 کلومیٹر زمین چین کو دے دی: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ مودی صرف بڑی باتیں کرنا جانتے ہیں، جبکہ چین نے ہندوستان کی 1200 کلومیٹر زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔ اب چین یہیں رکنے والا نہیں ہے، چین کے ارادے خطرناک ہیں۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی شبیہ بچانے کے لئے چین کو 1200 کلومیٹر زمین پیش کر دی۔

میں کسانوں کی حفاظت کرنے کی کوشش کر رہا ہوں: راہل گاندھی

مودی حکومت کے تین زرعی قواین کے خلاف کسانوں اور کانگریس کا احتجاج جاری ہے۔ دریں اثنا، پنجاب کے پٹیالہ میں کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ راہل گاندھی نے کہاک ہ موجودہ نظام ختم کیا گیا تو پنجاب کو مستقبل میں راستہ نہیں ملے گا۔ میں کسانوں کی حفاظت کی کوشش کر رہا ہوں۔

راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’مودی حکومت کے زرعی قوانین سے کھیتی تباہ ہو جائے گی اور پنجاب کا کسان برباد ہو جائے گا۔‘‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!