راہل گاندھی ہاتھرس کے لئے ہوئے روانہ، پرینکا گاندھی چلا رہی ہیں گاڑی!
متاثرہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے لئے جانے کا اعلان کرنے والے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اپنے دہلی واقع دفتر سے ہاتھرس کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پرینکا گاندھی گاڑی چلا رہی ہیں اور راہل گاندھی ان کے ساتھ اگلی سیٹ پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
راہل کے ہاتھرس کوچ سے قبل نوئیڈا بارڈر پر بھاری پولیس فورس تعینات، ہنگامہ کے آثار
راہل گاندھی کے ہاتھرس جانے کے اعلان کے بعد دہلی نوئیڈا بارڈر پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ڈی این ڈی پر بھاری پولیس فورس تعینات کی گئی۔ جس کے بعد یہ سمجھا جا رہا ہے کہ آج بھی بارڈر پر کانگریس کارکنان اور پولیس کے درمیان نوک جھونک ہو سکتی ہے۔
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے کہا ہے کہ ہاتھرس جانے سے انہیں دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔ راہل گاندھی کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی ہاتھرس کے لئے روانہ ہوں گی۔
وہیں لکھنؤ میں یوپی پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو خانہ نظر بند کر لیا گیا ہے۔ لکھنؤ کے بہوکھنڈی میں واقع للو کی رہائش پر بھی بھاری پولیس فور کو تعینات کیا گیا ہے۔