تازہ خبریںخبریںقومی

ہاتھرس معاملہ: حراست میں لئے گئے راہل اور پرینکا گاندھی، پولیس نے کی ہاتھا پائی، لاٹھی چارج کا بھی الزام

حراست میں لئے گئے راہل گاندھی، پولیس نے کی ہاتھا پائی، لاٹھی چارج کا بھی الزام

یمنا ایکسپریس وے سے موصول ہونے والی تازہ اطلاعات کے مطابق راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ہاتھرس کی طرف پیدل جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پولیس نے راہل گاندھی کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی جس کی وجہ سے راہل گاندھی نیچے گر گئے۔ پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج بھی کیا ہے اور کئی کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ہندو دھرم کی بات کرنے والوں نے ایک بیٹی کی چتا بھی نہیں جلنے دی: پرینکا گاندھی

دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے راہل نے کہا، ‘’ابھی پولیس نے مجھے دھکا دیا، مجھ پر لاٹھی چارج کیا اور مجھے زمین پر گرا دیا۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا صرف مودی جی ہی ملک میں چل سکتے ہیں؟ کیا عام آدمی سڑک پر نہیں چل سکتا، ہماری گاڑی کو روکا گیا، اس لئے ہم نے پیددل چلنا شروع کیا۔”

راہل-پرینکا کو پولیس نے آگے جانے سے روک دیا، کانگریس کارکنان پر لاٹھی چارج

یمنا ایکسپریس وے پر پیدل ہاتھرس کی طرف آگے بڑھ رہے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو پولیس نے آگے بڑھنے سے روک دیا ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم اس بات کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ درین اثنا، پولیس افسران کی راہل گاندھی سے نوک جھونک بھی نظر آئی۔ راہل گاندھی نے پولیس اہلکار سے پوچھا کہ انہیں کس قانون کے تحت آگے جانے سے روکا جا رہا ہے۔ پولیس کی طرف سے دفعہ 144 کا حوالہ دئے جانے کے بعد راہل گاندھی نے کہا کہ وہ اکیلے ہی ہاتھرس جانا چاہتے ہیں تو 144 کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔

کانگریس کارکنان پر پولیس کا لاٹھی چارج، ’یہ مجھے روک نہیں پائیں گے‘ راہل

پولیس کی طرف سے ہاتھرس کی طرف پیدل مارچ کرنے والے کانگریس کارکنان پر طاقت کا اتعمال کیا گیا ہے۔ راہل گاندھی سمیت کئی لیڈران کو روکا گیا ہے، اس دوران کچھ کارکنان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔ دریں اثنا راہل گاندھی نے یوپی حکومت پر نشانہ لگایا۔ انہوں نے کہا ، ’’میں ہاتھرس کے متاثرہ کنبہ سے ملنے جا رہا ہوں۔ یہ مجھے نہیں روک پائیں گے۔‘‘

یمنا ایکسپریس وے پر راہل کے قافلہ کے روکے جانے کے بعد سے وہ پیدل ہی لگاتار آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کے ساتھ پرینکا گاندھی بھی ہیں اور چند کارکنان کے ساتھ پیدل مارچ جاری ہے۔

ہاتھرس معاملہ: گریٹر نوئیڈا میں روکا گیا قافلہ، راہل-پرینکا پیدل ہی ہوئے روانہ

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو متاثرہ کنبہ سے ملاقات کے لئے ہاتھرس جاتے وقت ان کے قافلہ کی گاڑیوں کو گریٹر نوئیڈا ہی میں روک دیا گیا۔ اس کے بعد دونوں کانگریس لیڈران نے پیدل ہی روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ راہل-پرینکا اس وقت یمنا ایکسپریس وے پر موجود ہیں اور ہاتھرس کی طرف گامزن ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا

راہل-پرینکا گاندھی ہاتھرس کے لئے ہوئے روانہ، متاثرہ کے اہل خانہ سے کریں گے ملاقات

راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی ہاتھرس کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ ہاتھرس میں وہ متاثرہ کے لواحقین سے ملاقات کریں گے۔ اسی کے ساتھ ہی یوپی سرکار نے ہاتھرس جانے والی تمام سرحدیں سیل کردی ہیں، ضلع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!