بیدر: مولوی سید عبدالوہاب صاحب مؤظف صدر مدرس کا انتقال پُر ملال
دنیا کی بے ثباتی طئے ہے، اسی لئے شاید اچھے لوگوں سے دنیا خالی کردی جاتی ہے
بیدر: 30/ستمبر (اے ایس ایم) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ آج 30/ستمبر بروز چہارشنبہ 6:30بجے شام مولوی سید عبدالوہاب صاحب مؤظف صدر مدرس، اورکاتب حدیث مبارکہ برائے مساجد بورڈ بیدر شریف،ساکن نورخان تعلیم بید رنے اپنی جان، جانِ آفریں کے سپرد کردی۔اور یہ پیغام دیاکہ دنیائے بے ثبات سے اُخروی آرام گاہ کی طرف شاداں وفرحاں چلے جانا ہی حقیقی سفر ہے۔
مولوی سید عبدالوہاب صاحب مرحوم کی نماز ِ جنازہ جامع مسجد بیدر شریف میں 10بجے صبح اداکی جائے گی اور تدفین سے متعلق کچھ دیر میں اطلاع دی جائے گی۔ تفصیلات کے لئے براہ راست 9353071605 / 9741088291 / 8123308345 / 9000515930 پر رابطہ کریں.
تدفین مسلم چوک قبرستان، نورخاں تعلیم بیدر میں ہوگی۔ دعائے مغفرت کی درخواست کی گئی ہے۔