ضلع بیدر سے

بسواکلیان رکن اسمبلی بی نارائین راوٴکے انتقال پر اظہارِ تعزیت کا سلسلہ جاری

بسواکلیان: 28/ستمبر (کے ایس) بسواکلیان رکن اسمبلی بی نارائین راوٴکے انتقال پر اظہارِ تعزیت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ان کے اس طرح انتقال پر مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی اور دیگر ذمہ داران اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت کے پیغامات ارسال کیے جا رہے ہیں۔

سابق رُکن اسمبلی بسواکلیان ایم جی موڑے کا اظہارِ تعزیت

رکن اسمبلی بسواکلیان شری انجہانی بی نارائین راؤ کے انتقال پر سابق رکن اسمبلی بسواکلیان شری ایم جی مولے نے اپنے تعزیتی بیان میں بتایا کہ آنجہانی شری بی نارائین راؤ ایک بے لوث خدمت کرنے والے پبلک لیڈر تھے۔ ان کے گذر جانے سے ہم سب بہت غمگین ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کے دُکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں۔وہ بے باک لیڈر اور عوام کے رہنما تھے۔انہوں نے رکن اسمبلی کی معیاد میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔شری ایم جی مولے نے اپنے گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھگوان سے ان کی آتما کی شانتی کے لئے پرارتھنا کی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ بسواکلیان میں انہوں نے مختصر عرصہ میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دی اور بسواکلیان تعلقہ کو سیاحتی مرکز بنانے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔اور انوبھو منٹپ میں بھی تعمیر و ترقی کے لئے اور مٹھ امداد کے لئے شب وروز کوشش کرتے رہے۔وہ مخلص سیدھے سادھے بھولے بھالے طبیعت کے مالک تھے۔اور ہمیشہ متحریک طائرانہ اقدامات کر گُزرتے تھے۔

شیوراج نرشٹی کانگریس آئی لیڈر و بی کے ڈی بی بورڈ ڈائیریکٹر کا اظہارِ تعزیت

شیوراج نرشٹی کانگریس آئی لیڈر و بی کے ڈی بی بورڈ ڈائیریکٹر نے بی نارائین راؤ کی اچانک انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا اور انکے پسماندگان کو صبر کی تلقین دی۔بی نارائین راؤ کامتحریک بے باک لیڈر تھے۔ بسواکلیان کو سیاحتی مرکز بنانے کا انکا خواب ادھورا رہ گیا۔ مہاتما بسویشور کے سچے بھت اور مخلص شخصیت تھے۔شب و روز کام کرنا اور غریبوں کی مدد کرنا انکا مقصد تھا۔اور وہ بسواکلیان کو خوبصورت بنانا چاہتے تھے۔اور یہاں کے عوام کو خود متفی اور مضبوط معشیت میں تبدیل کرنا چاہتے تھے۔ تعلیم انکا بُنیادی مقصد تھا۔وہ ہر نوجوان کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے کہتے تھے،اور ایسے علم کی تلاش حاصل کرنے والوں کی مدد کرتے تھے۔انکے اچانک موت سے بسواکلیان میں بہت بڑا خلعہ پیدا ہوا۔اور اس خلعہ کو پُر کرنا فیلحال ممکن نہیں۔ بھگوان سے دُعا ہیکے وہ انکی آتما کو شانتی دے اور انکے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ایک ایسا مخلص لیڈر پیدا ہو۔

بی نارائین راؤ غریبوں کے رہبر اور غریبوں کی عوام کو ایوانِ بالا میں اُٹھانے والے لیڈر تھے: نیلکنٹھ راتھوڑ صدر کانگریس آئی بسواکلیان

بسواکلیان ایک اچھے مخلص اور شب و روز غریبوں کی بھلائی میں کام کرنے والے متحریک لیڈر،بے لوث لیڈر محروم ہوگئے اور کرناٹک کی آواز کا خاتمہ ہوا ہے۔کانگریس آئی کو نقصان ہوا ہے۔اس جگہ کو پُر کرنا مشکل ہے۔جناب نیلکنٹھ راتھوڑ صدر کانگریس آئی بسواکلیان نے اپنے تعزیتی بیان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بی نارائین راؤ کی اچانک موت پر افسوس اور دُکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ڈھائی سال پہلے وہ شبانہ روز کوششوں سے اور بسواکلیان میں ایک طویل عرصہ سے کانگریس اُمیدوار منتخب نہیں ہوسکا تھا لیکن بی نارائن راؤ نے اپنی کوششوں سے اور عوام کی اعتماد اور بھاری اکثریت سے بسواکلیان میں 40سال بعد کانگریس سے جیت کر بتادیا تھا کہ کانگریس یہاں پر ابھی زندہ ہے،اُنکے اچانک انتقال سے ضلع بیدر کانگریس کو اور تعلقہ بسواکلیان کو شدید نقصان ہوا ہے۔ بھگوان سے پراتنا ہے بی نارائین راؤ کی آتما کو شانتی دے۔ اور بسواکلیان میں آئندہ اچھے لیڈر کو یہاں سے پیدا کریں۔جو بی نارائین راؤ کے ادھورے کاموں کو پورا کریں۔

محمد قطب الدین نمائندہ رکن سٹی مونسپل کونسل بسواکلیان کا اظہارِ تعزیت

بی نارائین رکن اسمبلی بسواکلیان کے دیہانت پر محمد قطب الدین نمائندہ رکن سٹی مونسپل کونسل بسواکلیان نے انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بیدرکے میناریٹی،اور بیاکورڈ کلاس طبقہ کے قائد جناب بی نارائن کا انتقال سے ضلع بیدر کی عوام ایک مخلص،ہمدرد،قائد سے محروم ہوئی۔انہوں نے ہمیشہ یوتھ،نوجوانوں کو سیاست میں مضبوط کرنا چاہتے تھے۔ آج تک کبھی بھی انہوں نے بھید بھاؤ کا کام نہیں کیا۔بسواکلیان کی ترقی ہی انکا اصل مقصد رہا ہے۔میری والدہ کو وارڈ نمبر 7ساتھ مونسپل کونسل کے لئے ٹکٹ دے کر جیتانے میں انکا اہم رول رہا ہے۔ اور انہوں نے انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!