ضلع بیدر سے

بگدل: ووٹر لسٹ میں تصحیح کے لئے ڈپٹی کمشنر بیدر سے نمائندگی

بیدر: 27/ ستمبر (اے این این) بیدر تعلقہ کے بگدل گرام پنچایت کے وارڈ نمبر نمبر2اور 3 کی ووٹر لسٹ میں پائی جانیوالی غلطیوں کی تصحیح کے لئے محمد نذیر احمد، بگدل نے ڈپٹی کمشنر بیدر سے ملاقات کرکے ایک تحریری شکایت پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بگدل کی ووٹر لسٹ بالخصوص 2 اور 3 وارڈ نمبر کی ووٹرلسٹ میں بہت ساری غلطیوں کی نشاندہی کی۔

تفصیلات کے مطابق ایسے کئی ایک ووٹرز کی انہوں نے نشاندہی کی جو وارڈنمبر3 میں رہتے ہیں لیکن وارڈ نمبر 2 کی ووٹر لسٹ میں ان کا نام ہے۔ اسی طرح کئی ووٹرز ہیں وارڈ نمبر 2 میں رہنے والے ہیں لیکن وارڈنمبر3 کی ووٹر لسٹ میں ان کا نام ہے۔ غلطیاں یہاں تک ہیں کہ مثلا کوئی گھر وارڈ نمبر 3 میں ہے، تو ایک بھائی کا نام وارڈ نمبر 2 میں ہے، دوسرے بھائی کا نام وارڈ نمبر 3میں ہے۔ ایسے تمام ووٹرز کی باریک بینی سے نشاندہی کرتے ہوئے اس کی کاپی منسلک بھی کی۔

انہوں نے بتایاکہ تقریبا گزشتہ 4 سال سے BLO کو شکایت کرتے رہے اور ایک مرتبہ تحصیلدار کو انہوں نے تحریراََ اس بات کی شکایت کی، لیکن اسے پوری طرح سے نظرانداز کیا گیااور اس جانب کوئی توجہ نہیں دی اور سنی ان سنی کرتے ہوئے ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کی۔ اس پر محمد نذیر احمد نے ان تمام تحریری شکایتوں کو یکجا کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بیدر سے راست ملاقات کی اور اس جانب توجہ دلائی تو ڈپٹی کمشنر نے فورا اس پر ایکشن لیتے ہوئے الیکشن کمیشن کے سیکشن کو یہ تمام شکایت بھیج دیں اور اس پر جلد از جلد تصحیح کرنے کا حکم دیا۔

بتایا جارہا ہے کہ جیسے ہی محمد نذیر احمد نے ڈپٹی کمشنر کو یہ شکایت کی اس کے دوسرے دن ہی الیکشن کمیشن کے سیکشن سے انہیں باضابطہ فون کیا گیا اور وہ تمام تفصیلات ان سے شخصی طور پر مانگی گئی اور انہیں ووٹر لسٹ میں جلد از جلد تصحیح کرنے کا تیقن بھی دیا گیا۔ اس موقعہ پر محمد نذیر احمد نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں محمد نذیر احمد کا ماننا ہے کہ اگر صحیح طریقہ سے افسران کے علم میں سرکاری کاموں پر توجہ دہانی کی جاتی ہے تو عین ممکن ہے کہ وہ کام صحیح ڈھنگ سے ہوگا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ایک دوسرے میں بات کرنے کے بجائے تحریری طور پر اپنی شکایت اعلیٰ عہدیداران تک پہنچائیں تاکہ عوام کو درپیش ہونے والے مسائل کا حل حکومت کے نمائندوں اور اعلی عہدیداران سے کرایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!