ریاستوں سےمہاراشٹرا

میراروڈ میں دفتر جماعتِ اسلامی پر اسکالرشپ کے فارم بھرنے کا سلسلہ جاری

ممبئی: 27/ستمبر- ساجد محمود شیخ میراروڈ کی اطلاع کے مطابق معاشی طور پر کمزور طلبہ کے لئے حکومتی اور پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کی جانب کے لئے جماعتِ اسلامی میراروڈ کے مقامی دفتر اسلامک سنٹر پر ایک رہنمائی مرکز کی شروعات کی گئی ہے۔ اس مرکز میں اسکول اسکالرشپ سے متعلق سرکاری وغیر سرکاری اسکیموں کی تفصیلات فراہم کی جاتی ہے۔ساتھ ہی ایسے ضرورت مند طلبہ جن کو آن لائن فارم بھرنے میں دشواری پیش آ رہی ہو ان کا فارم بھروایا جارہاہے ۔ بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات اور ان کے سرپرست اسلامک سنٹر پر آ رہے ہیں ۔ جماعت کے تربیت یافتہ رضاکار ان کی رہنمائی کر رہے ہیں اور فارم بھر رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند ان اسکیموں سے استفادہ کر سکیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!