وزڈم نیٹ رپیٹر بیاچ 2021 کا آغاز: نیٹ لکچررس سے طلباء اور والدین کی روبروملاقات
بیدر: 22/ ستمبر (پریس ریلیز) پروفیسر مدار پرنسپال وزڈم پی یو کالج کے پریس نوٹ کے مطابق ایسے طلباء جو ڈاکٹر بننے کے خواہش مند(Aspirants) ہیں اور گزشتہ 13/ ستمبر 2020ء کو ہوئے NEET Examدئیے ہیں، جنہیں Answer keyکے ذریعہ اندازہ ہو کہ انہیں 450سے کم نمبرات حاصل ہوں گے وہ بلا تاخیر لانگ ٹرم وزڈم نیٹ رپیٹر بیاچ 2021ء میں داخلہ لے کر اپنے خواب کو حقیقت میں بدل دیں۔میٹ ٹو نیٹ فیکلٹیز “MEET TO NEET FACULTIS” کے نام سے وزڈم پی یو کالج میں گزشتہ اتوار 20ستمبر 2020ء کو طلباء اور والدین کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نیٹ کے ایک ماہر لکچرر نے یہ بات بتائی، پرنسپال مدار سر نے یہ مزید بتایا کہ وزڈم کے تیسرے نیٹ رپیٹر بیاچ 2021ء کے لیے پروگرام کے بعد ہی کئی والدین نے اپنے بچوں کا داخلہ کرایا، 21ستمبر سے کلاسس کا آغاز ہو چکا ہے۔ (NTA (National Testing Agency نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال نیٹ اگزام مئی 2021ء میں منعقد ہوگا۔
اس طرح صرف 7 مہینے بعد آئندہ نیٹ اگزم ہوگا۔ لہذا مایوس نہ ہوں وزڈم اپنے Plan اور Schedule جاری کر دیا ہے۔ الحمد للہ 21ستمبر 2020ء سے کلاسس کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔جس میں نیٹ کو پڑھانے والے full timerماہر لکچررس جس میں زولوجی کے لیے Mr. Bheemeshwer Rao sir 17 سالہ تجربہ کار چیتنیا حیدر آباد، بانٹی کے لیے Mr. Quddos Tareq sir 10سالہ تجربہ، کمسٹری کے لیے ڈاکٹر جیا وانی پنجوانی (Ph.D) 15سالہ تجربہ کار کوٹہ (راجستھان) اورفزکس کے لیے Mr. P M A Muzaffar Ali Khan sir 18سالہ تجربہ کار نارائنا آننت پور سے رو برو ملاقات، تعارف، تبادلہ خیال اور کس طرح 1st اور 2nd year دو سالہ کورس 7ماہ میں Revisionکے ساتھ کرایا جانے کا مکمل Planاور Schedule دیا گیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ لکچررس صرف NEET کے کلاس ہی کو پڑھاتے ہیں اور وزڈم میں گزشتہ دو سال سے Full timeکام کر رہے ہیں۔ الحمد للہ نتائج بہت اچھے آ رہے ہیں۔ نیٹ بیاچ کے 10سے زائد طلباء 500سے زیادہ نمبرات حاصل کریں گے، توقع ہے کہ اس سال 20سے زائد طلباء میڈیکل سیٹ حاصؒ کریں گے۔ اس طرح نیٹ میں مسلسل مقابلہ آرائی کامپٹیشن کے بڑھنے کی وجہ سے گزشتہ سال 450اور 470نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو میڈیکل سیٹ کرناٹک میں ملی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب کی بار 20تا 30نمبر مزید بڑھ کر لینا ہوگا۔ جناب محمد آصف الدین صاحب سکریٹری وزڈم پی یو کالج اور وزڈم نیٹ اکیڈمی نے اعلان کیا ہے کہ جو طلباء 450سے زائد نمبرات حاصل کریں گے انہیں اس سال مکمل 100%فری تعلیم دی جائے گی۔ جس میں کوچنگ کے علاوہ ہاسٹل اور قیام و طعام بھی مفت رہے گا، جبکہ 425نمبرات حاصل کرنے والوں کو کوچنگ فیس اور ہاسٹل فیس دونوں میں 50%رعایت دی جائے گی، 350سے زائد نمبرات حاصل کرنے والوں کو 40%کی رعایت اسی طرح 300سے زائد نمبرات حاصل کرنے والوں کو 30%کی رعایت دی جائے گی۔ لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ کلاسس وکالج و ہاسٹل بلڈنگ کی معقول سہولت گزشتہ 8سال سے ہے۔نیٹ خواہش مند مایوس نہ ہوں پھر ایک بار کوشش کریں، ان شاء اللہ آپ ضرور ڈاکٹر بنیں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ آج وزڈم میں اچھی تعلیم اور کم فیس (Teaching/Couchingکم نہیں) پورے ملک میں کہیں ایسا موقع حاصل نہیں ہے۔ لہذا خصوصاً بیدر کے طلباء اس سے استفادہ کرنے میں ان کا مفاد ہے۔
محمد صلاح الدین فرحان جوائنٹ سکریٹری نے کہا کہ ملک وقوم کو آج ڈاکٹرس کی سخت ضرورت ہے، ہمارے وطن عزیز میں 25000کی آبادی پر ایک ڈاکٹر ہے جبکہ WHOکے اصول کے تحت ہر 500کی آبادی پر ایک ڈاکٹر ہونا چاہیے۔اس موقع پر نیٹ اکیڈمی کی جانب سے تیار کردہ پرنٹیڈ فزکس، کمسٹری، بونٹی، زولوجی اور ہر مضمون کے 8 Volumes (1st year 4 + 2nd year 4) کا بھی مشاہدہ اور تعارف کرایا گیا۔ 2سال قبل نیٹ بیاچ کا ہر دو میں سے ایک میڈیکل سیٹ وزڈم سے حاصل کیے ہیں جبکہ اس سال اندازہ ہے کہ ہر تین میں سے ایک (چونکہ Competition بڑھ گیا ہے) طالب علم میڈیکل سیٹ لینے کی توقع ہے،جو کسی بھی پرانے، بڑے اور نیٹ کے مشہور کالجس سے مقابلۃً میڈیکل سیٹ حاصل کرنے والوں (2:1اور 3:1) سب سے زیادہ تناسب ہے۔فکر مند طلباء اور والدین نے اطمینان کا اظہار کیا۔داخلہ کے لیے ویب سائٹ www.wisdominstitutions.comپر Visitکریں اور مزید معلومات کے لیے 9113018911,9448891008پر رابطہ کریں۔