تازہ خبریںخبریںقومی

’مہاتما گاندھی سب سے بڑے ’ہندو دیش بھکت‘ تھے!‘: آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت

بھاگوت نے جس کتاب کا اجرا کیا اس میں کہا گیا ہے کہ مہاتما گاندھی ہمارے دور کے سب سے بڑے ہندو محب وطن تھے، 1000 صفحات پر مشتمل یہ کتاب مہاتما گاندھی کے 1891 سے 1909 کے بیچ لکھے گئے مضامین پر مبنی ہے

نئی دہلی: راشٹریہ سوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کےک سربراہ موہن بھاگوت نے جمعہ کے روز نئی دہلی کے گاندھی شانتی پرتشٹھان میں ایک کتاب کا اجرا کیا۔ اس کتاب میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ہندو دیش بھکت (محب وطن) قرار دیا گیا ہے۔ بھاگوت کے مطابق مہاتما گاندھی نے کہا تھا کہ میری حب الوطنی میرے دھرم سے نکلتی ہے، ایک بات صاف ہے کہ ہندو ہیں تو اس کی بنیاد میں حب الوطن ہونا ہی پڑتا ہے، غدار وطن کوئی نہیں ہے یہاں پر۔

بھاگوت نے کہا یہ ایک مصدقہ تحقیق نامہ ہے، جسے کڑی محنت کے ساتھ کھوج بین کر کے لکھا گیا ہے۔ بھاگوت نے کہا ’’گاندھی جی نے کہا تھا کہ سوراج (سیلف رول) آپ اس وقت تک نہیں سمجھ سکتے جب تک اپنے دھرم کو نہیں سمجھتے۔ وہ کہتے تھے کہ میرا دھرم فرقہ نہیں بلکہ میرا دھرم تو تمام مذاہب کا دھرم ہے۔‘‘ آر ایس ایس سربراہ نے کہا، ’’اختلاف رائے کے معنیٰ علاحدگی پسندی نہیں ہوتا۔ کثرت میں وحدانیت، وحدانیت میں کثرت یہی ہندوستان کا بنیادی نظریہ ہے۔

بھاگوت نے جس کتاب کا اجرا کیا اس کا نام The Making of a True Patriot: Background of Gandhiji’s Hind Swaraj ہے اور اس میں کہا گیا ہے کہ مہاتما گاندھی ہمارے دور کے سب سے بڑے ہندو محب وطن تھے، 1000 صفحات پر مشتمل یہ کتاب مہاتما گاندھی کے 1891 سے 1909 کے بیچ لکھے گئے مضامین پر مبنی ہے۔ کتاب میں گجراتی میں ان کے ہاتھ سے تیار کیا گیا نسخہ بھی شامل ہے۔ یہ کتاب سینٹر فار پالیسی اسٹڈیز کے بانی ڈائریکٹر جے کے بجائے اور بانی شیئر مین ایم ڈی سرینواس نے لکھی ہے۔

یہ کتاب گاندھی جی کے ہندو محب وطن کے طور پر ابھرنے کی کہانی بیان کرتی ہے۔ اس میں شروعاتی دنوں میں ان کی جنوبی افریقہ اور برطانیہ کے ان کے سفر اور 1915 میں ان کی واپسی سے شروع ہوتی ہے۔ اس میں کئی عیسائی مشنریوں کو ان کا ناپسند کرنا اور ہندو مسلم اتحاد میں ان کی پریشانی کا تذکرہ ہے۔ ساتھ ہی ستیہ گرہ کو دھرم کی طرح استعمال کرنے، مغربی تہذیب سے ان کا دل اچٹ جانے اور تعلیم کو مغربی تعلیم سے جوڑنے کو بڑی بھول بتانے جیسی باتوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!