گرو پاٹل نے دوبارہ بسواکلیان سب انسپکٹر پولیس کا جائزہ لیا
بسواکلیان: 27/ستمبر (کے ایس) گرو پاٹل PSI بسواکلیان نے دوبارہ بسواکلیان سب انسپکٹر پولیس کا جائزہ لیا۔ یاد رہے گذشتہ 2 سال قبل ایک ناگزیر واقعہ پیش آیا تھا جسکی وجہ سے عوام میں ناراضگی پائی جارہی تھی۔ ساتھ ہی ساتھ الیکشن بھی ہونے والے تھے اُس موقع پر بسواکلیان سے سسٹم پر عمل کرتے ہوئے دوسرے مقام پر چلے گئے تھے۔ اب دوبارہ بسواکلیان کے سُنیل پاٹل PSI سے گرو پاٹل PSI نے بسواکلیان سب انسپکٹر پولیس کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر بسواکلیان کے عوام بالخصوص مورکھنڈی گرام کے زیڈ پی ممبر انا راؤ راتھوڑ اور دوسروں نے ان کا استقبال کیا اور بسواکلیان میں امن و امان کو بہتر انداز میں چلانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔