خبریںقومی

این آئی اے کی چھاپہ ماری، القاعدہ کے 9 ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 9 ارکان کو گرفتار کیا ہے جن میں چھ مغربی بنگال اور تین کیرالہ سے تعلق رکھتے ہیں

کوچی: قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے ہفتہ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے 9 ارکان کو گرفتار کیا ہے جن میں چھ مغربی بنگال اور تین کیرالہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی یو این آئی ے ذرائع کے حوالہ سے اطلاع دی ہے کہ این آئی اے نے اپنی ملک گیر مہم کے تحت القاعدہ کے تین ارکان کو کیرالہ کے ارناکلم اور چھ کو مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد سے گرفتار کیا۔ تمام گرفتار شدگان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار افراد کا پاکستان سے رابطہ ہے اور ان ارادہ کا نئی دہلی سمیت ملک کے بہت سے سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کا تھا۔ ان کے پاس سے متعدد دھماکہ خیزآلات اور قابل اعتراض مواد برآمد ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔

این آئی اے نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ان افراد کو سوشل میڈیا پر پاکستان میں موجود القاعدہ کے دہشت گردوں نے انتہا پسندی کی طرف راغب کیا تھا۔ ساتھ ہی انہیں قومی راجدھانی خطہ سمیت متعدد مقامات پر حملہ کرنے کے لئے کہا گیا۔

اس مقصد کے لئے یہ گروہ فعال طور پر فنڈز اکٹھا کر رہا تھا اور کچھ لوگ اسلحہ اور گولہ بارود خریدنے دہلی جانے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ این آئی اے تمام لوگوں کو پولیس تحویل میں لینے اور مزید تفتیش کے لئے کیرالہ اور مغربی بنگال کی عدالت میں پیش کرے گی۔ گرفتار شدگان میں مرشد حسن، یعقوب بسواس، مشرف حسین، نجم الثاقب، ابو سفیان، معینل منڈل ، لیوین احمد ، ال مامون کمال اور عتیق الرحمن شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!