ہمناآباد:1کروڑ 14 لاکھ روپیوں سے تعمیر کی جارہی سڑک کی اس صورتحال کا ذمہ دار کون؟
ہمناآباد: 18/ستمبر (ایس آر) ہمناآباد میں آمبیڈکر چوک تا وانجری سڑک جسکی تعمیر کے لئیے ایک کروڑ چودہ لاکھ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں تعمیر کے دوران ہی دھنس گئی۔ تفصیلات کے بموجب امیبڈ کر چوک تا وانجری سڑک کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے اس سڑک کو دوبارہ بنانے کے لئیے حکومت کی جانب سے مالی امداد فراہم کی گئی ہے اسکے تعمیری کاموں کا آغاز رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل نے بھومی پو جا کرتے ہوئے کیا تھا۔
افتتاحی تقریب کے دوران راج شیکھر پاٹل نے گتہ دار کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا تھا کے تعمیری کاموں میں کوئی کوتاہی برادشت نہیں کی جائیگی مگر ایسا لگتا ہے کہ رکن اسمبلی کی سختی سے کی گئی ہدایت کا بھی گتہ دار پر کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔ جس وقت تعمیری کام انجام دیے جاتے ہیں اُس وقت سرکاری عہدیداران ان کاموں کی موثر نگرانی نہیں کرتے ہیں انکی اس سنگین لاپرواہی کا خمیازہ عوامی پیسہ کی بربادی کی شکل میں منظر عام پر آتا ہے۔
یاد رہے کہ ہمناآباد میں مرحوم معراج الدین پٹیل کے انتقال کے بعد ایسا کوئی عوامی لیڈر منظر عام پر نہیں آیا ہے جو انتظامیہ کے خلاف اور عوام کی تائید میں کوئی بیان دے سکے۔ ہمناآباد کے موجود سیاسی حالات پر نظر ڈالیں تو یہاں پر کوئی حزب اختلاف کا رہنماء موجود نہیں ہے جبکہ یہاں پر جنتادل ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں کئی لیڈران موجود ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ انہیں عوام کے مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں۔