ضلع بیدر سے

بسواکلیان میں یومِ ہندی پروگرام

بسواکلیان: 17/ستمبر (کے ایس) بسواکلیان ایک مقدس شہر اور بسویشور کی کرم بھومی ہے۔اس سرزمین سے ہندی کو ترقی دینا چاہئے۔اور اس زبان میں ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ جو آزادی کا ضامین بنے۔ اساتذہ کو چاہئے کہ وہ ہندی زبان کو دوسرے زبانوں کے ساتھ شامل کریں۔اور اس زبان کو ترقی دینے میں شامل کریں:سنجو کمار واڑے کر نے یومِ ہندی مناتے ہوئے پریس میٹ میں بتارہے تھے۔ ان کے علاوہ نرسینگ ریڈی نے بتایا کہ ہندی ایک میٹھی زبان ہے یہ پورے ملک میں بولی جاتی ہے۔ اس زبان کو عام کرنے کی ضرورت ہے،کیونکہ اس زبان کو ملک کا ہر شہری سمجھتا ہے،جانتا ہے بولتا ہے۔

اس موقع پر جناب اکرام الدین کھادی والے سوشل ورکر،روی برادر،اپنا بھینڈے،آکاش کھنڈرے، چندرکانتھ سوامی، روی داس راتھوڑ،پیٹھیم جادھو،جگدیش شوکالے،سدآنند برادر،اور دیگر معززین کی کثیر تعد موجود تھی۔اس موقع پر جناب سنجو واڈییکر نے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کو تہنیت پیش کرتے ہوئے انہیں توصیفی اسناد حوالے کیا،اور انکی خدمات کو سرہایا جسمیں ناگپا ننے بڈگیرہ ہائی اسکول ٹیچرکو بھی توصیفی اسناد پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!