ٹاپ اسٹوریخبریںعالمی

نجی اداروں کے مرد/عورت ملازمین کی تنخواہوں میں فرق نہ ہو: سعودی حکومت

سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں جنس کی بنیاد پر کوئی تفریق کی اجازت نہیں ہے

سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کے نجی اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں جنس کی بنیاد پر کوئی تفریق کی اجازت نہیں ہے۔

وزارت کی جانب جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ “نجی شعبے کی کسی بھی کمپنی پر اس بات کا سختی سے اطلاق ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے ساتھ جنس، عمر یا معذوری کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہ کرے۔”

وزارت کے مطابق ان قوانین کی پاسداری کے نتیجے میں سعودی خواتین کے لئے موجود ملازمتوں کے مواقعوں میں اضافہ ہو گا۔ سعودی عرب کے وژن 2030ء منصوبے کے مطابق خواتین کو معیشت کے دھارے میں لانا ایک اہم قدم ہے۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران مملکت میں خواتین کی ملازمتوں کی شرح 13.9 فیصد کم ہوگئی ہے۔

سعودی حکومت نے اگلی دہائی کے دوران دس لاکھ خواتین کو نوکریاں دلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سعودی معیشت کے تیل کی برآمدات پر انحصارکو کم کیا جاسکے۔(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!