تازہ خبریں

وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ، مبارک بادیوں کا سلسلہ جاری

نیپال کے وزیراعظم نے مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

نیپال کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو جمعرات کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے کام کرتے رہیں گے۔

اولی نے مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’ نریندر مودی جی کو ان کی سالگرہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ میں ان کی اچھی صحت اور تندرستی کی دعا کرتا ہوں ۔ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ہم کام کرتے رہیں گے‘‘۔

واضح رہے کہ ہندوستان اور نیپال کے مابین تعلقات ہمیشہ ہی خوشگوار رہے ہیں ، لیکن چند ماہ قبل ہمسایہ ملک کے نئے نقشے میں کالاپانی ، لمپیادھورا اور لیپولیکھ کو نیپال کے علاقے کے طور پر دیکھائے جانے سے تعلقات میں کافی تلخی آئی ہے ۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مودی کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دی

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ کے موقع پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کے زندگی کے اقدار اور جمہوری روایت میں وفاداری کی مثال پیش کی ہے۔

مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کووند نے ٹویٹ کیا ’’ وزیر اعظم نریندر مودی جی کو سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ آپ نے ہندوستان کے زندگی کے اقدار اور جمہوری روایت میں وفاداری کی مثال پیش کی ہے ۔ میری خواہش اور دعا ہے کہ ایشور آپ کو ہمیشہ صحت مند اور خوش رکھے اور ملک کو آپ کی انمول خدمات حاصل ہوتی رہیں ۔

شاہ نے مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر جمعرات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شکل میں ملک کو ایک ایسی قیادت ملی ہے جس نے عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں سے محروم طبقات کو ترقی کے قومی دھارے سے جوڑا اور ایک مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی ۔ مودی کی 70 ویں سالگرہ کے موقع شاہ نے آج مبارکباد دیتے ہوئے کئی ٹوئٹ کئے۔

انہوں نے لکھا ’’ ملک کی خدمات اورغریبوں کی فلاح و بہبود کے تیئں وقف وزیر ملک کے ہر دلعزیز رہنما نریندر مودی جی کو سالگرہ کی مبارکباد ۔ مودی جی کی شکل میں ملک کو ایک ایسی قیادت ملی ہے جس نے عوامی فلاح و بہبود کی پالیسیوں سے محروم طبقات کو ترقی کے قومی دھارے سے جوڑا اور ایک مضبوط ہندوستان کی بنیاد رکھی

کیجریوال نے مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعا کی۔ مودی کی آج 70 ویں سالگرہ ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مودی کی سالگرہ کو ’خدمت ہفتہ ‘ کے طور پر منارہی ہے۔ اس کی شروعات 14 ستمبر کو شروع ہوئی ہے اور 20 ستمبر تک جاری رہے گا ۔ اس دوران بی جے پی کی طرف سے پورے ملک میں غریبوں کے لئے پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کیجریوال نے ٹویٹ کیا ’’ آپ کو سالگرہ مبارک ہو ۔ میں آپ کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کے لئے دعا گو ہوں ‘‘

راہل گاندھی نے مودی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے ۔ مودی کی آج 70 ویں سالگرہ ہے۔ گاندھی نےوزیر اعظم کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ٹویٹ کیا ’’نریندر مودی جی کو سالگرہ کی مبارک کباد ‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!