ضلع بیدر سے

بسواکلیان: جماعت اسلامی کا تربیتی اجتماع، یوسف الدین نیلنگے کا خطاب

موت سب سے بڑی حقیقت، ہر شخص اسکی تیاری کرے

بسوا کلیان: 7/جون (ایم آئی) ہم دیکھ رہے ہیں کہ کووڈ 19 کی عالمی وباء اور بالخصوص ہمارے ملک ہندوستان میں اسکی دوسری لہر نے لوگوں کے دلوں میں موت کا خوف پیدا کردیا ہے۔ بھلے وہ بوڑھاہو یا جوان، بچہ ہو یا عورت، سب اس بات سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں وہ بھی اس مہلک بیماری کا شکار نہ ہو جائیں۔ ایسے میں ضروری ہیکہ انسان موت کے خوف کے بجائے اسکی تیاری کی فکر کرے۔ بالخصوص صاحبِ ایمان مسلمانوں کے لئے لازمی ہیکہ وہ اپنے دلوں سے تمام قسم کے خوف سے پاک کریں اور صرف اپنے خا لق و حاکم کا خوف اپنے دل میں باقی رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار یوسف الدین نیلنگے، سکریٹری مقامی نے جماعت اسلامی بسواکلیان کی جانب سے منعقدہ آن لان تربیتی اجتماع میں کیا۔

دوران خطاب انہوں نے کہا کہ ہم تمام اللہ کے رسولؐ کی تعلیمات پر اپنی توجہ مرکوز کریں جس میں آپؐ نے کہا تھا کہ موت کو کثرت سے یاد کرو، مگر اس سے خوف نہ کھاو۔ دنیا کو ایک عارضی آرامگاہ سمجھکر زندگی گزارو، خدا کی یاد سے دلوں کو مزین رکھو، مال کی محبت سے پناہ مانگو، خود کو اور اہل خانہ کو دوزخ کی آگ سے بچاو۔ آخر میں آپ نے کہا کہ ہر مسلمان بلکہ ہر انسان کو اپنے خالق کی طرف متوجہ ہونے اور اس سے اپنے تعلق کو اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں اس تربیتی اجتماع کا آغاز جناب منھاج الدین بھولے کے دورس قرآن سے ہوا جسمیں آپ نے فکر آخرت کے حوالے سے قرآن کی تفسیر پیش کی اور کہا کہ ہر مسلمان عقیدہ ضرور رکھتا ہے کہ اسے آخرت میں خداکے ہاں جواب دہ ہونا ہے، اپنے اعمال کا اور نیتوں کا حساب دینا ہے، لیکن افسوس کہ امت کا بہت بڑا حصہ آخرت کی تیاری سے بہت غافل ہے اور دنیا میں ایسے زندگی گزار رہا ہے جیسے اسے یہیں رہنا ہے آجر میں جناب منھاج صاحب نے قرآن سے اپنے تعلق کو مزید بہتر کرنے کی تلقین کی۔

اس آن لائن اجتماع کی کاروائی جناب اظہار الحق قاسمی صاحب نے چلائی اور اجتماع کے آخر میں جناب کلیم عابد منصوری صاحب، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، بسوا کلیان نے دعا کی کہ اللہ تعالی اس مہلک بیماری کی وباء کو اپنے فضل سے ختم کرے، اس سے پیدا ہونے والے سینکڑوں مسائل میں ہمیں صبر عطا کرے اور حالات کے پیش نظر اپنے آس پاس کے لوگوں کا خیال رکھنے اور انکی ہر ممکنہ مدد و رہنمائی کرنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!