ضلع بیدر سے

طلبہ وطالبات اپنی تحریر کردہ کہانیاں روانہ کریں: یارانِ ادب

بیدر: 7/ستمبر (وائی آر) اُردو کی ادبی، تعلیمی اور فلاحی تنظیم یاران ِ ادب بیدر کے زیراہتمام سال 2020میں بھی طلبہ سے کہانیاں لکھائی جارہی ہیں تاکہ ان کہانیوں کو شائع کرکے طلبہ وطالبات کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔اور وہ مستقبل کے معروف، معتبر اور سنجیدہ قلمکار بن سکیں۔ سال گذشتہ اور اس سے پیوستہ سال طلبہ کے اسکول /کالج/عربی مدرسہ پہنچ کر ان سے امتحانی بیٹھک کے ذریعہ کہانیاں لکھوائی گئی تھیں لیکن امسال کوویڈ۔ 19کی قہرسامانیوں کودیکھتے ہوئے اپنے اپنے گھر میں بیٹھ کرطلبہ کو کہانیاں لکھنا ہوگا۔

بعدازاں انہیں یاران ادب کے نائب صدر جناب سخاوت علی سخاوت ؔ کے واٹس ایپ نمبر 9019998178 پر پوسٹ کردیناہے۔ کہانیاں A4سائز کے ایک صفحہ تک محدود ہوں۔ایک صفحہ سے زیادہ والی کہانیوں کو توصیفی سند نہیں دی جائے گی۔ اور جو کہانیاں اوریجنل ہوں گی انہیں اخبارات میں طلبہ وطالبات کی تصاویر کے ساتھ شائع کی جائیں گی۔ اس بات کی اطلاع یاران ادب بیدر کے سکریڑی محمدیوسف رحیم بیدری نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے دی ہے۔ کچھ اور تفصیلات کے لئے 9141815923 پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!