ریاستوں سےکرناٹک

بنگلورو: بزمِ امیدِ فردا کے زیرِاہتمام کامیاب حمد و نعت کا انعقاد

اپنے والدین کی بنا اجازت گھروں سے بالکل بھی نہ نکلیں: سید عرفان اللہ

بنگلورو: 7/ستمبر (اے این این) بزمِ امیدِ فردا کے زیرِ اہتمام بروز ہفتہ 5 ستمبر 2020 شام 7:30 بجے سے ایک آن لائن مسابقہ محفلِ حمد و نعت کا انعقاد عمل میں آیا جس میں 10سال سے 15سال کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ اس پر نور محفل میں بزمِ امیدِ فردا کے سرپرست اور صدرِ محفلِ حمد و نعت جناب سید عرفان اللہ قادری نے فرمایا کے پچھلے کچھ ماہ سے معصوم بچوں کا گھروں سے نکلنے پر پوری پابندی عائد تھی بچے ویسے بھی آن لائن کلاسس کے بوجھ تلے دبے ہوئے تھے، ہم چاہتے تھے کہ بچوں کو لیکر کوئی ایک ایسا پروگرام ترتیب دیں کہ بچوں کا ذہن بھی کھلے اور ایک کارآمد پروگرام کا انعقاد بھی عمل میں آئے۔ اسی کوشش میں جناب محمود خان سراجی، صدر، مدرسہ عربیہ نجم السلام کے اشتراک سے کمسن معصوم بچوں کے حمد و نعت کے انعقاد کاپروگرام طے پایا مگر حکومت کی ہدایات کے مطابق 10سال سے کم عمر کے بچوں کو گھروں سے نکلنے پر پابندی ہونے کی وجہ سے 10سال سے 15 سال کے طلبہ و طالبات کے مسابقہ حمد و نعت کا انعقاد مقرر ہوا۔

عرفان اللہ نے مزید بتایا کہ مجھے خوشی ہے کہ ان معصوم بچوں نے خدائے تعالیٰ کی حمد و ثنا اور آقاؐ کے حضور نعت کا نظرانہ پیش کرنے کے لئے خوشی خوشی قبول کیا۔ آگے انہوں 5ستمبر ”یومِ اساتذہ“ کے لئے تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی اور اساتذہ کو ایمانداری اور خلوص کے ساتھ بچوں کو تعلیم دیتے رہنے کا مشورہ دیا۔ اس مسابقہ حمد و نعت میں کل 21 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ حمدیہ کلام عزیزم عبدالرحمن سیٹھ، عزیزم محمد حسین، عزیزم سید امین، عزیزہ سیدہ بریرہ، عزیزہ رابعہ خانم، عزیزم ارسلان، عزیزہ بی بی فاطمہ اور عزیزہ سعدیہ نے پیش کیا اور عزیزم سید مصعب، عزیزم شیخ ناظم، حافظ مبرورالحق، عزیزم نواز، عزیزم سید صعیب، عزیزم محمد عمیز، عزیزہ عفیفہ شبنم، عزیزہ سیدہ طہورہ، عزیزہ مہک تاج، عزیزہ تسمیہ بانو، عزیزہ حنا کوثر اور سیدہ حفصہ نے نعتِ کلام پیش کیا۔ بچوں کے حمد اور نعتیہ کلام کو آن لائن سامعین نے خوب داد و تحسین سے نوازا۔

یہ پروگرام www.facebook.com/smirfanulla پر لائیو نثر کیا گیا تھا۔ پروگرام کی ابتدا حافظ محمد مبرورالحق کی آیاتِ تلاوتِ ربانی سے ہوئی اور نعت شریف کا نظرانہ مجاہد احمد عمری نے پیش کیا۔ اس نشست میں ھدی نیشنل اسکول، مدرسہ عربیہ نجم السلام، مسجد و مدرسہ علی اور الائمل اکیڈمی کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا تھا۔ تمام شریک طلبہ و طالبات کو بدست جناب سمیر خان، یس۔ یم۔ ای، وقف بورڈ، بنگلوراسناد تقسم کئے گئے۔ اس محفل کو سجانے میں جناب مجاہد احمد عمری، جناب عمران خان، محترمہ عطیہ نہال، محترمہ زینب سمین، محترمہ رفاہ مہر، محترمہ ھدی زینب اور روشنی قمریہ کا تعاون لیا گیا تھا۔ جواں سال شاعر و ھدی نیشنل اسکول کے معلم جناب مجاہد احمد عمری نے اس پرنور محفل کی نظامت فرمائی۔

سید عرفان اللہ نے ہدیہ تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پر اسوب دور میں جب گھروں سے نکلنا ہی مشکل ہو رہا ہے ایسے میں ان معلمہ و استاد نے ان بچوں کو قلیل وقت میں اتنا اچھا تیار کیا یہ تمام اساتذہ مبارکبادی کے مستحق ہیں۔ اور بچوں کو تاکید کی کہ اپنے والدین کی بنا اجازت گھروں سے بالکل بھی نہ نکلیں اور جو احتیاط ان کو بتائیں جائیں ان پر سختی کے ساتھ عمل پیر ہوں۔ جناب قاضی سید عظمت اللہ، ریٹائرڈ پرنسپل، اردو ہائی اسکول، وی کوٹہ، آندھراپر دیش جو سید عرفان اللہ قادری صاحب کے بڑے ماموجان تھے اور جن کا 2ستمبر 2020کو وی کوٹہ میں انتقال ہوا تھا ان کے لئے تعزیتی دعائے کلمات کے ساتھ پروگرام کے اختتام کا اعلان ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!