مہاراشٹر سی ایم ادھو ٹھاکرے کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی
ممبئی: مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کی مبینہ طور سے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم گینگ کے ایک رکن نے فون کرکے باندرہ میں واقع ان کی نجی رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ موصول رپورٹ کے مطابق وزیراعلی کی رہائش گاہ ’ماتوشری‘ پر یہ دھمکی بھرا فون آیا ہے۔ داؤد ابراہیم کے نام پر دوبئی سے ایسی چار کالس لینڈلائن نمبر پر آئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ کے بعد ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔