ضلع بیدر سے

ہمناآباد: کرناٹکا ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن نے پیش کی اخبارایجنٹس اور ہاکرس کو تہنیت

ہمناآباد: 5/ ستمبر (ایس آر) کورونا بیماری کے چلتے تمام ملک میں لاک ڈاؤن کیا گیا تھا سبھی عوام بیماری سے بچنے کے لئیے اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے تھے سبھی طرح کے کام اور کاروبار بند ہوچکے تھے مگر ایسے وقت میں بھی اخبار کے ایجنٹ اور اخبار کے ہاکرس اپنی جان کی پرواہ نہ کیے بغیر ہر گھر میں پابندی کے ساتھ اخبار پہچانے کی کو شش میں لگے ہوئے تھے انکی خدمات کا عتراف کرتے ہوئے اخبار ایجنٹ اور ہاکرس کو کرناٹکا ورکنگ جرنلسٹ اسو سی ایشن ہمناآباد کے تحت ایک سادہ تقریب منعقد کرتے ہوئے انکی گُلپوشی کی گئی اور تحائف سے نوازا گیا۔اس تقریب کی نظامت دوریو دھن ہوگا ر ہمناآباد تعلقہ یونین صدر نے کی اس تقریب میں شلیندر کوڑی،پرشانت ہوسمنی،دلیپ کمارمیترے،وینکٹیش جادھو،راجو پجاری،رمیش ریڈی،سید رضوان،پربھاکر کلکرنی،بابو راؤ،سید عظمت اُللہ،شیو شرن،کے علاوہ دیگر احباب موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!