مہاراشٹر: ٹیچرس ڈے پر “ڈگری جلاؤ” احتجاج
عمرکھیڑ: /ستمبر(ایس آئی) اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ کی طرف سے آج ۵ ستمبر ٹیچرس ڈے کے تناظر میں “ڈگری جلاؤ ” ایک مختلف قسم کے احتجاج کا مہاراشٹرا کے اضلاع میں انعقاد کرکے حکومت سے اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ کیا گیا۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ عمرکھیڑ کے ذمہ داران کی جانب سے عمرکھیڑ شہر کے ناگ چوک میں تعلیمی دستاویزات کی زیراعکس نظر آتش کرکے اپنے غصّے کا اظہار کیا اور حکومت سے اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ کیا
اس موقع پر تنظیم کے ذمہ داران میں صغیرتنہا، سلمان سر، رضوان سر، سہیل سر، صغیر پٹیل سر ـ جابر سر جمیل موجود تھے۔