تین طلاق کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور
سال گزشتہ حکومت کی جانب سے تین طلاق (ٹریپل طلاق) سے متعلق قانون کو منظور کیے جانے کے بعد علاقے مراٹھواڑہ کے ہنگولی ضلع میں اس ضمن میں درج ایک مقدمے میں آج ممبئی ہائی کورٹ کی اورنگ آباد بنچ نے ایک اہم فیصلے میں شکایت کنندہ خاتون کے شوہر کو اس بنیاد پر کہ “اس بات کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو بھی جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا ہو”، ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔
مسلم خواتین (شادی حقوق کے تحفظ) ایکٹ، 2019 کے سیکشن 4 کے تحت تین طلاق دینے اور رقم کا مطالبہ کرنے کا الزام بمبئی ہائی کورٹ کے اورنگ آباد بنچ کے جج وی ایل اچلیہ نے تین طلاق مقدمہ میں ملزم کو پیشگی ضمانت منظور کرلی ہے۔