تازہ خبریں

چینی فوج نے کیا 5 ہندوستانیوں کا اغوا، کانگریس ایم ایل اے نے کیا انکشاف

ایسے وقت میں جبکہ لداخ میں ہندوستان اور چین کی فوج کے درمیان کشیدگی برقرار ہے، چینی فوج کے ذریعہ اروناچل پردیش سے 5 افراد کو اغوا کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اروناچل پردیش کے کانگریس ایم ایل اے نینونگ ایرنگ نے دعوی کیا کہ چینی فوج نے سرحد سے 5 ہندوستانیوں کو اغوا کیا ہے۔

اروناچل پردیش کے کانگریس ایم ایل اے نینونگ ایرنگ نے دعوی کیا کہ اروناچل پردیش کے بالائی سبن سیری ضلع کے پانچ افراد کو مبینہ طور پر چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ذریعے اغوا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ماہ قبل بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا اور جب چین کی فوج کو جواب دینا چاہئے۔ نینونگ نے پی ایم او کو ٹویٹ کرکے بھی اس واقعے سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!