ضلع بیدر سے

بسواکلیان: ایم ایل اے بی نارائین راؤ کورونا سے متاثر، صحت یابی کیلئے دعاوٴں اور پوجا پاٹ کا اہتمام

بسواکلیان: 4/ستمبر (کے ایس/ ایم این) بسواکلیان کی ہر دلعزیز شخصیت رکن اسمبلی شری بی نارائین راؤ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور علاج کی خاطر منی پال کے ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔ بسواکلیان کی عوام نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے رکن اسمبلی کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کررہے ہیں۔

رکن اسمبلی بسواکلیان مہلک کورونا مرض سے جلد صحت یابی کے لئے بسواکلیان کے مختلف مقامات پر مختلف مذاہب کے ماننے والوں اور کانگریس ورکرس کی جانب سے حضرت سید خواجہ تاج الدین شیر سوار ؒکے آستانے میں چادر گُل زیر سرپرستی جناب ضیاع الحسن جاگیردار کی نگرانی میں پیش کرتے ہوئے جناب بی نارائین راہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعاوٴں کا اہتمام اور کانگریس آفس میں پوجا پاٹ کیا گیا۔

اس موقع پر میر تحسین علی جمعدار،ضیا الحسن جاگیردار، جاوید ٹائیگر، مقبول سائیکل، ڈاکٹر قدیر، سنجے سنگھ ہزاری، عبدالقدیر سابقہ کونسلر وارڈ نمبر 2، سعود احمد،وغیرہ موجود تھے۔ ایم.ایل.اے.آفس میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ مولانا عثمان عباسی، اعجاز لاتورے، انور بھوسگے، منہاج نواب، الّو بھائی، اصغر، صغیر احمد،عظیم آر.ٹی.او،بابر باورچی،اور دیگر شخصیتوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

واضح رہے لاک ڈاؤن میں دیگر ریاستوں کے مزدور اور طلباء جو کہ بسواکلیان میں پھنسے ہوئے تھے انہیں رکن اسمبلی بی نارائن راؤ نے اپنے خرچ پر ان کے گاؤں بھیجا تھا۔ آج سبھی لوگ ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں، پوجاپاٹ کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!