ہمناآباد: بیدر سڑک پر ایک نجی بس جل کر خاکستر
ہمناآباد: 3/ستمبر( ایس آر) ہمناآباد میں بیدر سڑک پر ایک نجی بس جلکر خاکسترہو گئی۔ تفصیلات کے بموجب بیدر سے بنگلور جانے والی نجی بس جو جئے بھوانی ٹراویلس کے نام سے چلائی جاتی ہے بیدر سے مسافرین کو لیکر ہمناآباد کو آرہی تھی ہمناآباد سے نزد دھمنسور کے قریب بس میں تکنیکی خرابی پید اہونے کے باعث بس کے انجن میں آچانک آگ لگ گئی. وقت رہتے بس میں سوار تمام مسافرین کو حفاظت کے ساتھ نیچے اُتار لیا گیا جس کے باعث کوئی جانی نقصان درپیش نہیں آیا مگر مسافرین کو اپنے سامان سے ہاتھ دھونا پڑا.
آگ دیکھتے ہی دیکھتے تمام بس کو اپنی زدمیں لے لیا جب تلک آتش فرو کا عملہ مقام واقع پر پہنچ پایا آگ بے قابو ہوچکی تھی محکمۂ آتش فرو کے عملہ نے کڑی مشقت کے بعد اس آگ پر قابو پالیا۔مذکورہ واقع پیش آنے کے بعد ہمناآباد پولیس کے اعلی عہدیداروں نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا اور پنچ نامہ کیا،اس ضمن میں ہمناآباد پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔