دہلیریاستوں سے

امیت شاہ کی کیجریوال اورایل جی کے ساتھ میٹنگ میں کئی اہم فیصلے

دہلی بےقابو ہوتے کورونا کے حالات پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور ایل جی انیل بیجل کے ساتھ میٹنگ کی، اس دوران کئی اہم فیصلے لئے گئے

نئی دہلی: دہلی میں بے قابو ہوتے کورونا کے حالات پر مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت ایل جی انیل بیجل، نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، ایمس کے ڈائریکٹر اور دیگر رہنماؤں و افسران کی موجودگی میں میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ اس میٹنگ کے دوران کئی اہم فیصلے لئے گئے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے میٹنگ ختم ہونے کے بعد بتایا کہ دہلی میں کورونا کی وبا کو روکنے کے گئیں مودی حکومت پوری طرح سے پُر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں انفیکشن کی روک تھام اور دہلی کے باشندگان کو اس سے نجات دلانے کے لئے کئی اہم فیصلےلیے گئے۔

امت شاہ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں دہلی میں دوگنے ٹیسٹ ہوں گے اور اگلے چھ دنوں میں ان کی تعداد تین گنا بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں مریضوں کے لحاظ سے بیڈ کی کمی کے پیش نظر مودی حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ دہلی کو فوری طور پر 500 ریلوے کوچز فراہم کئے جائیں گے۔ ان کوچز سے نہ صرف 8000 بیڈ کی صلاحت بڑھے گی بلکہ یہ کوچز تمام طرح کی سہولیات سے لیس ہوں گے جو کورونا سے لڑنے میں ضروعری ہوتے ہیں۔

امت شاہ نے مزید کہا کہ دہلی کے نجی اسپتالوں میں کورونا کے علاج کے لئے ڈاکٹر پال کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی نجی اسپتالوں میں بےحد کم داموں میں 60 فیصد بیڈ مہا کرائیگی۔ کمیٹی کل تک اپنی رپورٹ پیش کر دیگی۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے دہلی حکومت کو پوری طرح سے یقین دلایا ہے کہ ضروری اشیا جیسے آکسیجن سلینڈر، وینٹی لیٹر، پلس آکسی میٹر اور دیگر ساز و سامان بھی مہیا کرائے گی۔

ادھر کیجریوال نے اس میٹنگ کے بعد کہا کہ میٹنگ کافی کامیاب رہی۔ اس میں کئی اہم فیصلے لئے گئے، ہم کورونا کی جنگ مل کر لڑیں گے۔

شاہ کے ساتھ کورونا پر میٹنگ مثبت رہی: کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ دارالحکومت میں کورونا انفیکشن کے سلسلے میں مرکزی وزیرمملکت داخلہ امت شاہ کے ساتھ میٹنگ کامیاب رہی ہے اور وائرس سے نمٹنے کےلئے دونوں مل کر لڑیں گے۔ دہلی میں کورونا کی مسلسل خطرناک ہوتی جارہی حالت پر بات کرنے کےلئے مسٹر شاہ کی صدارت میں اتوار کو یہ میٹنگ ہوئی۔میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود ہرش وردھن، لیفٹننٹ گورنر انل بیجل، کیجریوال، نائب وزیراعلی منیش سسودیا ،دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین ،آل انڈیا میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ(ایمس)کے ڈائریکٹر رندیپ گولیریا کے علاوہ مرکز اور دہلی کے سینئر افسر موجود تھے۔

میٹنگ کے بعد وزیراعلی نے ٹیوٹ کیا،’’مرکزی حکوتم اور دہلی حکومت کے درمیان میٹنگ بہت مثبت رہی۔میٹنگ میں کئی اہم فیصلے کئے گئے۔کورونا کے خلاف دونوں مل کر لڑیں گے۔‘‘ دہلی کورونا معاملے میں ملک میں تیسرے مقام پر ہے۔ دارالحکومت میں انفیکشن کے 38958 معاملے اور 1271 کی موت ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!