ضلع بیدر سے

بیدر: کنڑا ساہتیہ سنگھ نے پرنب مکھرجی کو شردھانجلی پیش کی

بیدر: 2/ستمبر (وائی آر) کرناٹک براہاگاررااور کلاوِدرا سنگھ، کرناٹک ساہتیہ سنگھ بیدر کے اشتراک سے کرناٹک ساہتیہ سنگھ کے دفتر میں آنجہانی سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کو شردھانجلی پیش کی۔ بتایاگیاکہ وہ بھارت کے 13ویں صدرجمہوریہ تھے۔ مغربی بنگال کے ایک گاؤں میں وہ پیدا ہوئے۔ 2007کو انہیں پدم وبھوشن اور 2019کو ملک کا سب سے اہم شہری ایوارڈ سے نوازاگیا۔ اس موقع پر پروفیسر ایس بی برادار، نجلنگپا تگاڑے، اشوک ایلی، ڈاکٹر ساوتری بائی ہباڑے، میناکشی تگارے، اندومتی مالگے، ڈاکٹر سوناکشی کوڈلیکر، ڈاکٹر مہانندا مڈکی، شریمتی پشپا، کماری سدھا، سنتوش شیلا، اومیش، شیوکمار سمیت کئی افراد تقریب میں حاضر تھے۔ اس بات کی اطلاع نجلنگپا تگارے سکریڑی کرناٹک ساہتیہ سنگھ بیدر نے ایک پریس نوٹ کے ذریعہ دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!