علاقہ کلیان کرناٹککرناٹک کے اضلاع سے

یادگیر: سرکاری اُردو LPS حسینی علم کی جانب سے وٹھار شالے اورودیا گما اسکیمات پر عمل آوری

بیدر: 2/ستمبر (وائی آر) خواجہ فریدالدین وظیفہ یاب محکمہ ئ پولیس، محبِ اردو اور حرکیاتی سماجی کارکن ضلع یادگیر نے اطلاع دی ہے کہ معاون معلمہ شکیلہ بانو اردو LPS حسینی علم، ضلع یادگیر نے سماجی فاصلے کاخیال رکھتے ہوئے طلبہ وطالبات کے چہرے پر ماسک پہناکر وٹھار/ودیاگما(تعلیم کی خوشبو) پر میرمعلم کی رہنمائی میں طلبہ وطالبات کو نہایت ہی شفقت سے اسباق پڑھائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیمات کے مطابق ایسے طلبہ جن کے پاس موبائل کی سہولت نہیں ہے یا موبائل اگر ہے بھی لیکن انٹرنیٹ نہیں ہے اول تادہم جماعت کے طلبہ کو آن لائن تعلیم کے بجائے اس طرح تعلیم دی جارہی ہے۔ کوویڈ۔19کی تباہ کاریوں اور اَن لاک 4میں ہونے والا حکومت کا یہ تجربہ کہاں تک کامیاب ہے، آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!